कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وشال گڑھ میں مسلم مخالف فسادات کے خاطیوں پر سخت کارروائی کی جائے

ونچت بہوجن آگھاڑی کا ضلع کلکٹر کے معرفت وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ سے مطالبہ

ناندیڑ:16؍جون ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کلکٹر کے معرفت ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کو ایک میمورنڈم کے ذریعے کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ میں پیش آئے مسلم مخالف فسادات کے خاطیوں پر سخت کارروائیوں کا مطالبہ کیا گیا۔ میمورنڈم میں بتایا گیا کہ سماجی انصاف کی قومی علامت کے طور پر مانی جانے والی شخصیت راج شری شاہو مہاراج کی سرزمین کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ کی تجاوزات کے نام پر شروع ہونے والے احتجاج میں 14؍جولائی 2024ء کو منظم طریقے سے مورچے کی منصوبہ بندی کرکے چند سماج دُشمن عناصر نے پُرتشدد موڑ دیا اور گجاپور مسلمان واڑی میں اقلیتی مسلمانوں کے گھروں اور عبادت گاہوں پر سنگ باری کی گئی،ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ عمل ترقی پسند کولہاپور اور مہاراشٹر کے لیے ناگوار ہے۔ان سماج دُشمنوں کی رہنمائی کرنے والے سنبھاجی راجے و سوراجیہ سنگھٹنا کے عہدیداروں کے علاوہ فسادات کے ماسٹر مائنڈ پونے کے رویندر پڈول کی جانب سے پلاننگ کرتے ہوئے رسد فراہم کی گئی۔ جب کرفیو کا حکم تھا تو مذکورہ مورچہ کیسے نکالا گیا؟ اسی طرح وشال گڑھ تجاوزات ہٹانے کے لیے سلسلے میں مورچے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ان کی طرف سے درگاہ پر حملہ کیا گیا۔ گجاپور میں مسلم سماج کو بلاوجہہ سے ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ واقعہ کی وجہہ سے کولہاپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ تمام متعلقہ تنظیموں کے لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کے خلاف تعزیرات ہند کے مطابق سخت دفعات لگائی جائیں اور سرکاری کام میں رُکاوٹ ڈالنے والوں ، پولیس پر تلوار سے حملہ کرنے والوں، خواتین کی عصمت کو تار تار کرنے والوں کے علاوہ جان سے مارنے کے مقصد سے حملہ کرنے والوں، لوٹ مار اور سنگ باری کرنے والوں، عبادت گاہوں اور مذہبی کتابوں کوجلاکر ان کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ کولہاپور ضلع میں چند مخصوص گروہوں کے ذریعے ذات پات کے فسادات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم ایسے سماج دُشمن عناصرپر سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ میمورنڈم میں انتباہ دیا گیا کہ اگر مذکورہ واقعہ کے خلاف سخت کارروائی نہ کی گئی تو ہم آئین سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر شدید احتجاج کریں گے۔ مذکورہ میمورنڈم ضلع کلکٹر کے حوالے کرتے وقت ونچت بہوجن آگھاڑی کے شہر صدر ایوب خان، محمد قاسم، صادق باچوٹیکر، ظفر جلال، افضل مومن، امجد خان، عمران سنار، عتیق لیڈر، عمران الدین، شیخ قاسم موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے