कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وسنت راؤ کالے سینئر کالج میں استقبالیہ وافتتاحیہ پروگرام

ناندیڑ:14؍اکتوبر ( راست) بتا ریخ 12 اکتوبر 2023 کو وسنت راؤ کاڑے سینئر کالج،دیگلور ناکہ ناندیڑ،میں ایک عظیم الشان استقبالیہ اور افتتاحیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔یہ پروگرام نو منتخبہ بورڈ آف اسٹڈیز اردو(سوامی رام انند تیرتھ مراٹھواڑا یونیورسٹی،ناندیڑ) -STRMUN) Chairman & Members, BOS Urdu)کے استقبال ،ساتھ ہی ادارہِ ہذا کے بزم اردو ادب 2013-24کے افتتاح کے ضمن میں منعقد کیا گیا۔یونیورسٹی کے بورڈ اف اسٹڈیز کے کل’’12‘‘اراکین کو مدعو کیا گیا تھا جن میں چیئرمین ڈاکٹر مقبول احمد صاحب (ایم۔ یو۔ کالج اُدگیر) نے صدارتی ذمہ داریاں کو انجام دیا۔پروگرام کی ابتداء میں کلام پاک کی تلاوت جماعت کی طالبات نور جہاں بیگم(بی-اے-سال سوم) نے کی تو وہیں حمد باری تعالی مقیط الاسلام (بی-کام-سال سوم)نے پڑھی، تووہیں نعت آمنہ مسکان(بی-اے-سال اول) نے پڑھی۔ پروگرام کے اغراض مقاصد پروفیسر محمد اسماعیل نے پیش کیے۔ ساتھ ہی بزمِ اردو ادب کے” 16” اراکین کا استقبال مہمانان کے ذریعے کیا گیا۔جن میں صدر-نورجہان بیگم،محمد شاکر االلہ،نائب صدر-سعدیہ کلثوممحمد منتجب الدین،سکریٹری-فرحاناز،سید توفیق،جوئنٹ سکریٹری-ثانیہ بیگم رحیم خان،خازن-افراح تمثیل رحیم خان،منتظیم-ادیبہ کو ثر محمد امین الدین۔مشتہر۔صبا بیگم محمد فاروق۔ممبران میں شیخ پرویز مشرف شیخ بشیر،عبدالرحمٰن عبدالکلیم،عمرہ فاطمہ شیخ عبدالقادر،سید ثانیہ سید اکبر،ادیبہ کلثوم شیخ بشیر،مسکان سید عظیم الدین،مہک فردوس سید مختار،ثمرین بیگم عبدالشکیل شامل تھے۔ مہمان خصوصی پروفیسرجناب ڈاکٹر حامد اشرف صاحب(ایم۔ یو۔ کالج اُدگیر) -STRMUN) Member, BOS Urdu)نے اردو زبان کی اہمیت پرطلباء کی رہنمائی کی۔اور بزم کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی۔ تو وہیں پروفیسرڈاکٹر نور الامین صاحب(شاردا کالج پربھنی) -STRMUN) Member, BOS Urdu)نے طلبہ کو مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کر کے مستقبل کو روشن بنانے کی رہنمائی وتلقین کی۔پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ خان صاحب (HOD-Urdu DSM Parbhani)نے دورحاضر اور اردو زبان کی صورتِ حال پر اظہار خیال کیا۔اس پروگرام کی زینت اضافہ کرتے ہوئیپروفیسرڈاکٹر قاضی کلیم الدین صاحب(شاردا کالج پربھنی) -STRMUN) Member, BOS Urdu) نے مترنم انداز میں غزل خوانی کرکے محفل میں فرحت بخش ماحول پیدا کر دیا۔صدارتی خطبہ میں چیئرمین جناب پروفیسرڈاکٹرمقبول احمد صاحب-STRMUN) Chairman- BOS Urdu) نے طلبہ کو اردو رسائل و اخبارات پڑھ کر اردو زبان و ادب کیفروغ میں اپنا عملی حصہ درج کرانے کی تلقین کی۔اظہار تشکر پروفیسرڈاکٹر فرزانہ بیگم نے ادکیا۔تو پراگرام کی نظامت کی ذمہ داریاں سال اول کی طالبات فرحانازو بریرہ انجم نے بحسن خوبی انجام دی۔جس کی ستائش پراگرام کے اختتام پا صدرِ جلسہ و دیگر مہمانان نے ان دونوں ناظموں کو گلدستہ دیکرکی۔ اس پروگرام میں پرنسپل ڈاکٹر عثمان غنی پروفیسر محمد اسماعیل،پروفیسر ڈاکٹر سید واجد،پروفیسر پشپاسرساگر، پروفیسر ڈاکٹر اسمتی کونڈیوار،پروفیسر محمد رضوان،پروفیسر شیخ نذیر، پروفیسر نظام الدین،پروفیسر محمد جنید، پروفیسر اکشیہنسواڑ،پروفیسر محمد دانش، پروفیسر نوری بیگم، پروفیسر خان سمینہ، پروفیسر صنوبرآفرین، پروفیسر ابتسام شریف، پروفیسر شائستہ فاروقی، پروفیسر جویریہ بیگم ،پروفیسرعظمیٰ ترنم اور دیگر تدریسی غیر تدریسی عملے کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے