कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کا خصوصی اعزاز

ناندیڑ:ـ28؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ کی دسویں سالگرہ اور پہلے خدمات حقوق دن کے موقع پر آج ممبئی میں واقع گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ ریاستی سطح کی تقریب میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں ناندیڑ کے موجودہ ضلع کلکٹر اور اُس وقت کے وردھا ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے کا خصوصی اعزاز کرتے ہوئے انہیں ان کی نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے جب وہ وردھا میں ضلع کلکٹر کے عہدے پر فائز تھے، مہاراشٹر رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ2025 کے مؤثر نفاذ کے لیے ’سیوا دوت‘ (Seva Doot) نامی ایک انوکھا منصوبہ نافذ کیا، جس کے ذریعے شہریوں کو زیادہ آسانی اور سہولت سے سرکاری خدمات فراہم کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی۔ ان کی ان خصوصی کوششوں اور ان کی کامیابی کے اعتراف میں انہیں یہ خصوصی اعزاز دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پورے مہاراشٹر کے لیے ایک مثالی نمونہ بن چکا ہے۔ اس نمایاں کارکردگی پر ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ان کا خصوصی طور پر اعزاز کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے