कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وزیراعلیٰ ماجی لاڈکی بہن یوجنا : ای۔کے وائی سی کی درستی کے لیے 31 مارچ تک مہلت

ناندیڑ: 13 فروری ( نامہ نگار) محکمۂ خواتین و اطفال ترقیات کے 6 فروری 2026 کے سرکاری فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ میری لاڈلی بہن یوجنا کے تحت ای۔کے وائی سی عمل میں ہونے والی غلطیوں کی درستی کے لیے مستفید خواتین کو ایک بار پھر موقع فراہم کیا گیا ہے۔
31 دسمبر 2025 تک جن مستفید خواتین نے ای۔کے وائی سی کا عمل مکمل کیا ہے، ان میں سے بعض نے خاندان کے کسی فرد کے سرکاری محکمہ، ادارہ، بورڈ، حکومتِ ہند یا ریاستی حکومت کی مقامی باڈی میں مستقل؍باقاعدہ؍کنٹریکٹ ملازم نہ ہونے یا ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہ لینے سے متعلق اختیار منتخب کرتے وقت غلطی سے نادرست آپشن منتخب کر لیا تھا، ایسا مشاہدہ میں آیا ہے۔
ایسی مستفید خواتین کے لیے آن لائن ای۔کے وائی سی میں ترمیم کی سہولت 31 مارچ 2026 تک سرکاری پورٹل https://ladakibahin.maharashtra.gov.in پر فراہم کی گئی ہے۔
حکومت کی ہدایات کے مطابق 31 مارچ 2026 کے بعد کسی بھی صورت میں ترمیم کا موقع نہیں دیا جائے گا، اس بات کا متعلقہ مستفیدین نوٹ لیں۔
ای۔کے وائی سی میں غلطیوں کی درستی کا یہ آخری موقع ہے، اس لیے اہل مستفید خواتین مقررہ مدت سے پہلے ضروری کارروائی مکمل کریں، ایسا اپیل ضلع خاتون و اطفال ترقیات آفیسر، ناندیڑ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے