किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وزیرآباد پولیس اور این جی او نے ذہنی طور پر بیمار خاتون کو اس کے شوہر اور بچوں سے ملایا، انسانیت کی بہترین مثال قائم

ناندیڑ:12؍جولائی(نمائندہ اعتبار) – وزیرآباد پولیس اور NGO ’’شردھا‘‘ کی مدد سے ایک ذہنی مریضہ خاتون کو نہ صرف علاج فراہم کیا گیا بلکہ اس کے شوہر اور دو چھوٹے بچوں سے دوبارہ ملا کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی گئی۔ اس کارنامے پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے وزیرآباد پولیس کی ستائش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق 19 اگست 2024 ءکو دوپہر 1:25 بجے وزیرآباد پولیس کو چکرادھر دتاتریہ کھانسول (عمر 30 سال، ساکن کاملج تعلقہ مدکھیڑ ، ضلع ناندیڑ) نے اطلاع دی کہ ڈاکٹر لائن علاقے میں ڈاکٹر امریکر اسپتال کے سامنے سڑک پر ایک ذہنی مریضہ عورت (عمر تقریباً 25 سے 30 سال) زور زور سے چیخ رہی ہے اور اپنے ساتھ موجود 6 تا 7 ماہ کے بچے کو مار رہی ہے۔ جب اس سے نام و پتہ پوچھا گیا تو وہ کچھ نہ بتا سکی۔اطلاع پر پولیس انسپکٹر پرمیشور کدم کی ہدایت پر پولیس افسر شرد سونٹکے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ خاتون کی ذہنی حالت بگڑی ہوئی تھی اور وہ مسلسل چیخ رہی تھی۔ چونکہ اس کے ساتھ ایک شیر خوار بچہ بھی تھا، اس لیے فوری طور پر چائلڈ ہیلپ لائن سے رابطہ کیا گیا۔ خاتون اور بچے دونوں کو طبی معائنے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حکم پر بچی کو ساوتری بائی پھولے چائلڈکیئر ہوم (تعلقہ لوہا) میں داخل کیا گیا۔بعد ازاں خاتون کو عدالت کے حکم پر سرکاری اسپتال وشنوپوری کے ذہنی امراض وارڈ نمبر 35 میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے بعد اسپتال نے مزید بہتر علاج کے لیے اسے یرواڑا (پونے) کے علاقائی ذہنی امراض اسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی۔ عدالت کے حکم پر 10 ستمبر 2024 ءکو خاتون کو پونے لے جایا گیا۔11 مہینے تک مسلسل علاج کے دوران پولیس اور عملے نے خاتون کے اہل خانہ کی تلاش میں سخت محنت کی۔ آخرکار معلوم ہوا کہ خاتون کا نام منتا دیوی بربل مہنتو ہے اور وہ چمپارن، بہار کی رہنے والی ہے۔ NGO کے ذریعے اس کے شوہر بربل مہنتو سے رابطہ قائم کیا گیا، جو بعد میں اسپتال پہنچے۔ چونکہ خاتون کی حالت میں بہتری آئی تھی، اس لیے انہیں ناندیڑ لا کر ان کی چھوٹی بیٹی کو بھی چائلڈ ہوم (لوہا) سے حوالہ کر دیا گیا۔خاتون نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ ایک اور بیٹی بھی تھی۔ تحقیقات پر پتا چلا کہ اسی دن (19 اگست 2024ء) ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تین سالہ لڑکی ملی تھی، جسے پولیس اہلکار کانبلے نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حکم پر گیتانگر ناندیڑ کے چائلڈکیئر ہوم میں داخل کیا تھا۔ تصدیق کے بعد اسے بھی والدین کے سپرد کر دیا گیا۔بالآخر 10 جولائی 2025 ءکو خاتون ،ان کے شوہر اور دونوں بیٹیاں خوشی خوشی بہار کے لیے روانہ ہو گئیں۔وزیرآباد پولیس اور NGO ’’شردھا‘‘ نے نہ صرف ایک ذہنی مریضہ کی صحت بحال کروائی بلکہ اس کے بچھڑے ہوئے شوہر اور بچوں کو دوبارہ ملا کر انسانیت کا نایاب مظاہرہ کیا۔ اس غیر معمولی خدمت پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے پورے عملے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے