कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وراثت

ازقلم : عارف محمد خان جلگاؤں

ابو کے انتقال کے بعد ان کی جیب سے برآمد ہونے والا دس روپے کا نوٹ میرے لیے محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں رہا، وہ ان کی پوری زندگی کی مہر بن چکا تھا۔
انہوں نے خود بھوک برداشت کی، مجھے تعلیم دی، اور اپنی محنت سے مجھے استاد بنایا۔
وقت بدلا، ذمہ داریاں بڑھیں۔
نان گرانٹ اسکول کی کم تنخواہ، نئی شادی، اور پھر گود میں ننھا سا علی۔
ایک دن علی کو لے کر رکشے میں بیٹھا، منزل پر پہنچ کر جیب ٹٹولی تو خاموشی بولنے لگی۔
سوائے اس دس کے نوٹ کے کچھ نہ تھا۔
لرزتے ہاتھ سےوہ نوٹ نکالا،
ایک لمحہ آنکھوں سے لگایا،
اور رکشے والے کو تھما دیا۔
رکشہ روانہ ہوا تو کانوں میں ابو کی آواز گونجی:
’’بیٹا، باپ کی اصل وراثت جیب میں نہیں، کردار میں چھپی ہوتی ہے۔‘‘

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے