कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

والدہ محترمہ المعروف ” مامی“ کی چوتھی برسی پر گلہائے عقیدت

والدہ محترمہ ویسے تو ایک عام نیک عورت تھیں، مگر ماں ہونے کی حیثیت سے یوں لگتا تھا کہ سارے احترام کے تقاضے یہاں جمع ہیں۔
دُنیا میں ماں کے سوا کوئی نہیں جو اپنی ہر سانس کے ساتھ اولاد کو دعاؤں میں یاد رکھے، اولاد تو زندگی کے سفر میں آگے ہی بڑھتی چلی جاتی ہے، پیچھے ماں کے دل کی دھڑکن دعاؤں میں ڈھل کے اس کے چہرے پر چھریوں کی صورت میں نمودار ہونے لگتی ہے۔۔۔
ماں کے ہوتے ہوئے اولاد، دعاؤں کے اس حصار کو محسوس نہیں کرسکتی مگر جب وہ حصار نہیں رہتا تو زمانے کے سرد و گرم ہم سے ٹکرانے لگتے ہیں، تب احساس ہوتا ہے کہ کس پناہ میں تھے۔
آہ! اب ہم اُن کی دعاؤں سے محروم ہوگئے، لیکن ہماری دعائیں اُن کے لئے جب تک ہماری زندگی ہے وقف رہیں گی، ان شاءاللہ۔
الٰہی خلد بریں میں والدین کا ٹھکانہ کردے
حوض کوثر کی طرف اُن کو روانہ کردے
آج میں جب والدین کے بغیر چل رہا ہوں تو محسوس ہورہا ہے کہ ہر قدم پر کانٹے ہی کانٹے ہیں، احساس ہورہا ہے کہ اصل سکون تو ماں باپ کی گود میں تھا‘ ہر دُنیا ماں باپ کے جیسی نہیں ہے، یہاں ہر رشتے کا ایک مطلب ہوتا ہے، بے مطلب محبت تو ماں باپ کے سوا کوئی نہیں کرسکتا۔
آہ! سحری اور افطاری میں اُن کی کمی حد سے زیادہ محسوس ہورہی ہے، آج والدین سے ملاقات کا روح پرور سلسلہ ختم ہوگیا ہے مگر ان شاءاللہ جنت میں ضرور ملاقات ہوگی۔
قارئین کرام سے والدین کے لئے اور تمام مرحومین و مغفورین کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

منجانب: نصیر احمد قریشی ولد عبدالمجید قریشی
قریشیہ ہائی اسکول، منیار گلی، ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے