कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وارڈ نمبر 16 کی بنیادی شہری مسائل پر میونسپل کمشنر سے نمائندہ وفد کی ملاقات

ناندیڑ: 5؍اگست ( نمائندہ اعتبار) وارڈ نمبر 16 کے علاقوں فتح برج، کالا پل، گاڑی پورہ کے مکینوں کو درپیش سنگین شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ایک نمائندہ وفد نے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے ملاقات کی اور تحریری یادداشت (میمورنڈم) پیش کیا۔ وفد کی قیادت سماجی کارکن محمد یوسف نے کی، جن کے ہمراہ مقامی صحافی اور شہری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وارڈ نمبر 16 کی درج ذیل سنگین صورتحال کی نشاندہی کی:
گھروں میں پینے کے پانی میں نالیوں کا آلودہ پانی شامل ہونا
سڑکوں پر کچرے کے انبار اور صفائی نظام کی ناکامی
نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب گندے پانی کا سڑکوں پر بہاؤ
ڈرینیج لائنز کا بند ہونا اور بدبو کا پھیلاؤ
خستہ حال سڑکیں، جن پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے
کمشنر نے وفد کے مطالبات کو سنجیدگی سے نوٹ کرتے ہوئے فوراً اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ وارڈ نمبر 16 کا موقع پر معائنہ کریں اور تمام مسائل کا تفصیلی سروے تیار کریں۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام کاموں کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر سماجی کارکن محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’یہ مسائل صرف ایک وارڈ تک محدود نہیں بلکہ عوام کی صحت اور زندگی سے جڑے ہیں۔ ہم نے نگر پالیکا انتظامیہ کو ہر پہلو سے آگاہ کیا ہے اور کمشنر نے فوری ایکشن کا وعدہ کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ وعدہ صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی ہوگا۔ اگر مقررہ وقت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو ہم مزید احتجاجی اقدامات پر غور کریں گے۔‘‘وفد نے زور دیا کہ نگر پالیکا انتظامیہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ شہریوں کو صاف پانی، بہتر صفائی اور محفوظ راستے میسر آ سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے