कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وارڈ نمبر 11 کی صفائی کے لیے اضافی گاڑی مہیا کرانے عبدالرحیم پٹیل کا مطالبہ

ناندیڑ:5؍جون (نمائندہ اعتبار)شہر کے وارڈ نمبر 11 میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور نالیوں میں جمع کچرے کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے معروف سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین کی ہدایت و رہنمائی میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے صفائی محکمہ کو ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر کچرا اُٹھانے کے لیے اضافی گاڑی (ٹریکٹر )فراہم کیا جائے۔عبدالرحیم پٹیل نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ وارڈ نمبر 11 کی نالیوں کی صفائی کے بعد جو کچرا باہر نکالا جاتا ہے، وہ کئی دنوں تک یونہی پڑا رہتا ہے کیونکہ علاقے میں فی الوقت صرف ایک ہی گاڑی( 407) دستیاب ہے جو پورے وارڈ کے لیے ناکافی ہے۔ ان کے مطابق اس گاڑی کی عدم دستیابی کی وجہ سے نکالا ہوا کچرا 10 سے 15 دنوں تک وہیں موجود رہتا ہے، جس سے بدبو پھیلتی ہے اور علاقہ غیر صحت بخش بن جاتا ہے۔ برسات کے موجودہ موسم میں یہ صورتحال شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وارڈ کی آبادی اور بڑھتی ہوئی کچرے کی مقدار کے پیش نظر اضافی گاڑیوں کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ صفائی کا عمل تسلسل سے جاری رہے اور عوام کو گندگی، بدبو اور بیماریوں سے نجات مل سکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ عبدالرحیم پٹیل شہر کے فعال اور بیدار سماجی کارکنوں میں شمار کیے جاتے ہیں، جو عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ وہ صفائی، حفظان صحت، تعلیم اور دیگر بلدیاتی سہولیات کے بارے میں مسلسل نگرانی کرتے ہوئے انتظامیہ کو بروقت اطلاع دینے کا فریضہ انجام دیتے رہے ہیں۔ ان کی سماجی خدمات کو عوامی حلقوں میں سراہا جاتا ہے اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں پہلے بھی کئی بلدیاتی مسائل حل ہوئے ہیں۔عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اس جائز مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے جلد ہی اضافی گاڑی مہیا کرے گی تاکہ وارڈ نمبر 11 کے ساکنان کو راحت میسر ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے