कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وارڈ نمبر 11 میں ڈینگو و ملیریا کے مریضوں میں اضافہ، میونسپل کارپوریشن کوسماجی کارکن عبدالرحیم کا میمورنڈم

نالیوں کی صفائی، تدارکی اسپرے اور ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کا مطالبہ

ناندیڑ:15؍ستمبر (نمائندہ اعتبار) وارڈ نمبر 11 میں ڈینگو اور ملیریا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر تدارکی اسپرے کیا جائے، نالیوں کی مکمل صفائی کی جائے، جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو فوری ہٹایا جائے اور عوامی سہولت کے لیے ہیلتھ کیمپ منعقد کیا جائے۔یہ میمورنڈم مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر سید معین کی ہدایت پر سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل کی جانب سے دیا گیا۔ میمورنڈممیں واضح کیا گیا کہ قباءمسجد، خسرو نگر، رحمت نگر، محسن کالونی؍محمدیہ کالونی، ملت نگر، والمیک نگر، اے۔ایس کالونی، عبید کالونی، اسلام پورہ، ممتا کالونی، عثمان پورہ، گلزار باغ، عمران کالونی، لکشمی نگر، حیدر باغ نمبر 1 و 2 اور ملت نگر سروے نمبر 25 میں شہری ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریوں سے پریشان ہیں لیکن بارہا توجہ دلانے کے باوجود نالیوں کی صفائی اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات نہیں ہو رہےہیں۔ لہٰذا فوری طورپر متاثرہ علاقوں میںتدارکی اسپرے کیا جائے، نالیوں کی مکمل صفائی کی جائے، جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو فوری ہٹایا جائے اور عوامی سہولت کے لیے ہیلتھ کیمپ منعقد کیا جائے۔واضح رہے کہ سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل گزشتہ کئی مہینوں سے عوامی مسائل کو حل کرنےکے لیے متحرک ہیں اور اُن کے مطابق وہ شہریوں کے حقوق کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے