किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

واجد اختر صدیقی کی نقش تحریر ••• تاریخی دستاویز

از: ندیم مرزا ، بیڑ (مہارشٹرا)

67 مضامین،8 ابواب،خوبصورت ترتیب و طباعت 300 سے زیادہ صفحات ،اپنے عنوان کی طرح منفرد دیدہ زیب سرورق پر مشتمل واجد اختر صدیقی کی تصنیف کردہ کتاب کا نام نقش تحریر ہے سید مشتاق فاروق کا تخلیق کردہ سر ورق کتاب کے عنوان کی طرح انفرادی خصوصیت کا حامل ہے بنتی ،بگڑتی اور سنورتی تہذیب کے نگاھوں سے اوجھل ہوتے نقوش کااظہار، کتبہ جات کے نقوش اور عکس کے ذریعہ ان کی حفاظت اور ضرورت کےاحساس کو بیدار کرتا ہے زیر نظر مکمل کتاب کا مواد واجد اختر صدیقی کے تحریر کردہ تبصرے، مضامین اورطتجزیے ہیں ،تبصروں پر تبصرہ کرنا بال کی کھال تلاش کرنا ہی کہا جاسکتا ہے ۔
نقش تحریر مجموعہ ہے گلبرگہ کرناٹک کے چمکتے دمکتے ،بیش بہا اور قیمتی جواہرات کا جنہوں نے خاموشی کے ساتھ اردو زبان و ادب کی پر خلوص خدمات انجام دیں۔ نقش تحریر میں تبصروں کے ساتھ واجد اختر صدیقی نے ہر قلم کار کی تحریر ی محاسن کے ساتھ ایک اور کمال دکھاکر کتاب کو تاریخی دستاویز بنادیا۔نثری ادب ہو یا شاعری ہر ایک موضوع پر تحقیق کے ساتھ ممدوح قلم کار کی مختصر سوانح پیش کرکے کتاب کی قدر ومنزلت میں اِضافہ کردیا بمصداق ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ، ممدوح کی نگارشات کے محاسن کے ساتھ ان کے تحریری تخلیقی وصف کے آئینہ کے ساتھ ان کا خاکہ مستقبل کے محقق کے لیئے یکجا کردیا گویا ” آل ان ون ” کردیا۔نقش تحریر کی تعریف اور توصیف میں مدح سرائی کا سلسلہ دراز ہے بہت کچھ لکھا جا چکا اور ابھی لکھا جارہا ہے میرے چار الفاظ کا شمار کیا۔ میرے محب گرامی ارشد صدیقی نے نقش تحریر کی نذر کے ساتھ محبتوں سے معمور تقاضہ کر دیا کہ اپنے تاثرات سے آگاہ کروں نہ میں ناقدانہ صلاحیت رکھتا ہوں اور نہ مبصر ابتدائی درجہ کے طالب علم کی طرح حصول علم کاایک زندہ احساس ہے ۔بس ایک قاری کی طرح پڑھتا ہوں سیکھتا ہوں تعمیل ارشاد ارشد صدیقی کتاب کا مطالعہ ہوا جتنا سمجھا اسی مطابق چند الفاظ نذر واجد اختر صدیقی ہیں۔ نقش تحریر میں زبان و بیان کی خوبیاں، لب و لہجہ میں فصاحت و بلاغت کا خوبصورت اجماع ہے ۔واجد اختر صدیقی کی قلم پر زبردست گرفت ہے مستقبل میں جب بھی کوئی محقق کرناٹک کے ادبی پس منظر عنوان کے تحت قلم اٹھائیگا نقش تحریر معاون و مددگار ثابت ہوگی۔

baigmirzaazmatullah454@gmail.com
Beed.maharashter india 7744014147

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close