कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

واجد اختر صدیقی کو اقراء تعلیمی ایوارڈ تفویض

گلبرگہ31اگست (راست) ڈاکٹر نصرت محی الدین پٹیل وائس پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج چنچولی کی اطلاع کےبہ موجب اردو کے مثالی معلم معروف ادیب و شاعر، معتبر ادبی مبصر و تدوین کاراردو ٹیچرس اور اردو حلقوں میں جانی مانی شخصیت جناب واجد اختر صدیقی کوانکی اردو تعلیم اور زبان و ادب کی خدمات کے عوض ماوی١ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر ایجوکیشن ٹرسٹ احمد آباد گجرات اور ثمر فاونڈیشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام گلشن اطفال اردو اسکول میں آج بہ تاریخ 31اگست 2025کو منعقد ہ عظیم الشان تقریب تفویض ایوارڈ میں اقراء تعلیمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ڈاکٹر حافظ ولی احمد خان اور ڈاکٹر اشفاق عمر نے توصیفی سند ، مومینٹو، کتاب آئینہ حیات اور ایک یادگاری تحفہ عطا کرتے ہوے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدر نشین کرناٹک اردو اکادمی، پروفیسر حمید سہروردی سابق صدر شعبہ اردو جامعہ گلبرگہ، پروفیسر پیر زادہ فہیم الدین رکن سنڈیکیٹ جامعہ گلبرگہ اور دیگر مہمانان موجود تھے۔ واجد اختر صدیقی کو ایوارڈ ملنے کی مسرت میں انکے دوست احباب رشتے دار اور ٹیچرس کی کثیر تعداد نے انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے