कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیپال میں زلزلہ:128 افراد ہلاک، 140زخمی

وزیر اعظم مودی نے نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار غم کیا

کٹھمنڈؤ:۴؍نومبر::نیپال کے مغربی علاقے میں گزشتہ رات زلزلے کے نتیجے میں 128 سے زائد افراد ہلاک جبکہ کم سے کم 140 افراد زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو رات11 بج کر 47 منٹ پر نیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز جاجرکوٹ کا دیہی علاقہ رامیندا تھا جبکہ اس کی گہرائی 11 میل ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا نشانہ بننے والے علاقے کے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار غم کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مودی نے کہا کہ بھارت نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرانے کے لیے تیار ہے، ساتھ ہی مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی تمنا کرتا ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛
’’نیپال میں آئے زلزلے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر ازحد غمگین ہوں۔ بھارت نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکنہ تعاون فراہم کرانے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے خیالات و احساسات سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں اور ہم مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی تمنا کرتے ہیں۔@cmprachanda ‘‘

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے