किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیٖٹ میں لائبہ نور کریم خان کی شاندار کامیابی، 524؍ مارکس حاصل کئے

آکوٹ(مہاراشٹر ):14؍جون ( افروز روشن )موہالہ کی طالبہ لائبہ نور کریم خان نے نیٹ امتحان میں زبردست مظاہرہ کیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی نیٹ امتحان میں مسلم طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ خصوصاً کچھ طلباء طالبات نے تو کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ اسی طرح موہالہ کی لائبہ نور کریم خان نے اس سال کے نیٹ امتحان میں 524؍ نمبر حاصل کئے ہیں۔ بتادے کہ لائبہ نور نے الصابر پٹیل اردو ہائی اسکول موہالہ سے دسویں جماعت امتحان 91؍فیصد سے کامیاب کیا ۔ اور بارہویں جماعت رہبر اردو جونئر کالج آکولہ سے پاس کیا۔ لائبہ نور کریم خان نے اس سال کے نیٹ امتحان میں 720؍ میں سے524مارکس حاصل کئے ہیں۔ آپ کو بتا دے کہ لائبہ نور کریم خان نے وسیم چودھری کوچنگ انسٹی ٹیوٹ آکولہ میں دو سال تک مسلسل عرق ریزی کے ساتھ محنت کی۔ انہوں نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرکے اپنے گھر خاندان کا نام روشن کیا۔ رشتے دار ٬ خاندان ٬ دوست احباب ان کے گھر پہنچ کر مبارکباد دے رہے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے