कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیوگورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن گولکنڈہ کا من سن پلی میں این ایس ایس کیمپ کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔15/اکتوبر(پریس نوٹ) پرنسپل نیوگورنمنٹ کالج برائے اناث گولکنڈہ،حیدرآبادکی پرنسپل پروفیسر ٹی سری لکشمی کے بموجب کالج ہذا کی این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر حمیرہ سعید کی نگرانی میں کالج کی 45 طالبات نے من سن پلی گاؤں جو کہ مہیشورم منڈل میں واقع ہے این ایس ایس کے سرمائی خصوصی کیمپ کا انعقاد 8اکتوبر سے 14 اکتوبر تک کیا۔ جس کے تحت والینٹرس نے من سن پلی گاؤں میں سوچتا (صفائی)، تعلیمی بیداری، شعوربیدار اور سروے جیسے کام انجام دیئے۔ گاؤں میں شجرکاری پروگرام کیا گیا اس کے علاوہ گھر گھر سماجی سروے کا اہتمام کیا گیا۔ نشہ آوار ادویات، تعلیم نسواں، ٹرافک بیداری، شجرکاری اور صفائی کی بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف ریالیز نکالی گئی۔ پنچایت سکریٹری من سن پلی جاوید صاحب نے بھی اس کیمپ میں بھرپورتعاون دیا۔ طالبات نے بہت ہی جوش اور دلجمعی سے اس کیمپ میں تفویض کردہ سبھی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے