कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیر کالج کلیان جماعت بارہویں رہنمائی لیکچر مضمون اردو کا انعقاد

کلیان:4؍جنوری ( سید شوکت علی): ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیر کالج کلیان میں براے جماعت بارہویں مضمون اردو رہنمائی لیکچر کا انعقاد پرنسپل جناب عبداللہ خان سر کی ہدایت پر جونیر کالج سپروائزر جناب سید فہیم سر کی سرپرستی میں اسکول کے کلچرل ہال میں عمل میں آیا ۔ جس میں بحیثیت گیسٹ لیکچرر صدیقی فرزانہ اسلم صاحبہ ( عبداللہ پٹیل اردو جونیر کالج ممبرا ) نے شرکت کی ۔ جن کا استقبال سپروائزر سید فہیم سر اور جونیر کالج لیکچرار محترمہ فوزیہ صدیقی صاحبہ ( مضمون جغرافیہ) نے کیا ۔ گیسٹ لیکچرار محترمہ فرزانہ صدیقی صاحبہ نے بورڈ امتحان کی اہمیت واضح کرتے ہوئے بورڈ امتحان مضمون اردو نصاب ، پیپر پیٹرن ، مارکنگ اسکیم،وغیرہ اہم نکات پر طلباء وطالبات کی مفصل انداز میں رہنمائی کی۔مذکورہ پروگرام میں جماعت بارہویں آرٹس ، سائنس ، کامرس ایم۔سی۔وسی۔ وکیشنل کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرانے میں جونیر کالج کی سینئر لیکچرار محترمہ فوزیہ صدیقی صاحبہ، اسرائیل انصاری سر، شاداب شیخ سر ، رضوان سلمانی سر، وقار مومن سر ،کا تعاون حاصل رہا۔سید شوکت علی سر کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے