कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیر کالج کلیان جماعت بارہویں رہنمائی لیکچر مضمون جغرافیہ کا انعقاد

کلیان :2؍جنوری( سید شوکت علی) ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیر کالج کلیان میں برائے جماعت بارہویں مضمون جغرافیہ رہنمائی لیکچر کا انعقاد پرنسپل جناب عبداللہ خان سر کی ہدایت پر جونیر کالج سپروائزر جناب سید فہیم سر کی سرپرستی میں اسکول کے اے۔ وی۔ رووم (Audio Visual Room) میں عمل میں آیا ۔ جس میں بحیثیت گیسٹ لیکچرر شیخ وسیم سر ( رئیس ہائی اسکول بھیونڈی) نے شرکت کی ۔ جن کا استقبال سپروائزر سید فہیم سر اور جونیر کالج لیکچرار ڈاکٹر مبین شیخ سر ( مضمون جغرافیہ) نے کیا ۔ گیسٹ لیکچرار وسیم شیخ سر نے بورڈ امتحان کی اہمیت واضح کرتے ہوئے بورڈ امتحان مضمون جغرافیہ نصاب ، پیپر پیٹرن ، مارکنگ اسکیم،وغیرہ اہم نکات پر طلباء وطالبات کی مفصل انداز میں رہنمائی کی۔ مزکورہ پروگرام میں جماعت بارہویں آرٹس ، سائنس ، کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے