कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں گائیڈنس و موٹویشنل لیکچر برائے جماعت بارہویں( کامرس)

کلیان:29؍دسمبر ( سید شوکت علی) : ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کلیان کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان شعبہ جونیئر کالج کامرس سیکشن میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب کی ہدایت پر جماعت بارہویں بورڈ امتحانات کی نسبت سے گائیڈنس و موٹیویشنل لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں بحیثیت گیسٹ لیکچرار محترم جناب فرحان جونید تانکی سر ، بطور مہمان خصوصی جونیئر کالج کے سپروائزر محترم جناب سید فہیم الدین سر نے شرکت کی ۔ مہمانوں کی خدمت میں تحفہ گل پیش کر ان کا استقبال شعبہ کامرس کے لیکچرار اسرائیل انصاری سر نے کیا ۔ لیکچرار محترمہ آمینہ شیخ صاحبہ نے پروگرام کی تمہید باندھنتے ہوئے پروگرام کی غرض وغایت بیان کی ۔ محترم فرحان تانکی سرنے اپنے گراں قدر طویل تجربہ کی بنیاد پر بارہویں جماعت ( کامرس) کے طلباء وطالبات کو بورڈ امتحانات کے پیش نظر مضمون معاشیات ، S.P.بک کیپنگ ، کے پیپر پیٹرن ، مارکنگ اسکیم ، ٹایم مینجمنٹ ، کے متعلق تفصیل سے رہنمائی کی ۔ ساتھ ہی دوران لیکچر و اختتام پر طلباء کے سوالات کے تسلّی بخش جوابات دے کرمطمئن کیا۔ الحمدللہ پروگرام کافی کامیاب رہا ۔ بورڈ امتحانات کے پیش نظر اہم معلوماتی پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی طلباء وطالبات نے مسرت کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے