किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کا 69 واں سالانہ جلسہ پروقار تقرب کا انعقاد

کلیان :20/ دسمبر (سید شوکت علی) : ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کلیان کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کا 69 واں سالانہ جلسہ بڑے ہی پروقار انداز میں جوش خروش کے ساتھ اسکول کے وصعی وعریض میدان پرمنایا گیا ۔ جلسہ کی صدارت ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب نے کی۔ بحثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر آشیش پاٹل صاحب و محترم لطیف خان صاحب (پروڈیوسر و ڈایریکٹر) نے شرکت کی ۔ ساتھ ہی ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے نائب صدر محترم جناب شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم جناب شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکریٹری محترم جناب سعادت تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب ، معزز رکن سوسائٹی محترم اعجاز برڈی صاحب ، محترم جناب نمیر ملا صاحب ، محترم جناب افضل انصاری صاحب ، محترم جناب مصحفی روہے صاحب ، جناب مشتاق انصاری صاحب ( امبرناتھ)، محترم جناب آفتاب فقیہ صاحب، عبدالماجد انصاری صاحب پرنسپل حسنہ عبدالملک مدھو امینس ڈگری کالج کلیان ، محترمہ افشاں سید ہیڈ مسٹریس نیشنل اردو ہائی اسکول امبرناتھ ، محترمہ نہرین بورے صاحبہ ہیڈ مسٹریس نیشنل اردو پرایمری اسکول کلیان , پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ نے شرکت کر تقریب کو رونق بخشی ‌۔ جلسہ کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ہوا۔ تمام مہمانان کا تعارف جونیئر کالج کی لیکچرار محترمہ فوزیہ صدیقی صاحبہ نے پیش کیا ۔ پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے ادارے کی کارگردگی سالانہ رپورٹ کو پیش کیا ۔ بعدازاں جماعت پانچویں سے بارہویں سالانہ امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو عہدیداران مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی و مہمان خصوصی کے دست مبارک سے ٹرافی سرٹیفکیٹ دے کر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس کے بعد بوائز سیکشن کے سینیئر معلم جناب فیض ڈولارے سر نے بیسٹ ٹیچر، بیسٹ نان ٹیچنگ اسٹاف انعامات کا اعلان کیا ۔ جس میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بوائز سیکشن سے جناب عدنان فقیہ سر، گرلس سیکشن سے محترمہ زینب ٹیچر، جونیئر کالج سیکشن سے محترمہ ریحانہ شیخ صاحبہ ، بیسٹ نان ٹیچنگ اسٹاف جناب ایم. اے. عقیل سر ( لائبریرین) ، جناب فوزان صاحب ( پیون) اور ایک مخصوص ایوارڈ جناب ذوالفقار صاحب کو تفویض کیا گیا ۔ دوران سال مختلف پروگرام و تقریب کے کامیاب انعقاد کرنے پر مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کی جانب سے جونیئر کالج کے لیکچرار جناب نورالدین شیخ سر ( میڈیکل کمیٹی ہیڈ) ، اکرم شیخ سر (دیسپلن کمیٹی ہیڈ) عالیہ خان صاحبہ ( میگزین کمیٹی) , شبنم ہارون شیخ صاحبہ و خالد شیخ سر ( اسپورٹ کمیٹی) ، سید نبیل قادری سر ، محترمہ رزوانہ صاحبہ ( آرٹ اینڈ کرافٹ کمیٹی) ، محترمہ خان نورالصحر ٹیچر ( میتھ کمیٹی) , محترمہ شایستہ، مولانا لقمان کنگلے صاحب ( اخلاقیات کویز کمیٹی) ، جناب تنویر پٹیل سر ( کلچرل پروگرام کمیٹی ہیڈ) کو شال و گلوں کا نظرانہ پیش کر تہنیت پیش کی گئی ۔ دوران پروگرام اسکول کی سالانہ میگزین عظم کا اجراء عمل میں آیا ۔بعدازاں تقسیمِ انعامات و ایوارڈ طلباء وطالبات کی جانب رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیاگیا ۔ جس میں اخلاقی قدریں ، مزاحیہ مشاعرہ ، قومی یک جہتی ، حب الوطنی ،تعلیمی بیداری، جمہوری نظام ، ریاستی حکومت نصاب پالیسی(SCF)، عنوانات پرمشتمل ڈرامے وغیرہ شامل تھے ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض مشترکہ طورپر جناب خالد انصاری سر ،جناب منیر خان سر ،جناب سہیل فاروقی سر ، شوکت علی سر ، ناہیدٹیچر، محترمہ سید رخسار ٹیچر ، محترمہ مرزا نسرین ٹیچر نے انجام دیے ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب، ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ ، جونیئر کالج کلیان سپروائزر جناب سیدفہیم الدین صاحب ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ،گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ، ہیڈکلرک عابد تانکی صاحب ، کلچرل سیکریٹری جناب تنویر پٹیل سر ، جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے خصوصی محنت کی ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے