कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں بین المدارس آرٹ میلے کا انعقاد

کلیان:9؍دسمبر ( سید شوکت علی) : بتاریخ 7دسمبر 2024 ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں بیاد مرحوم جناب شفیق احمد تانکی صاحب ( سابقہ خازن ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کلیان) بین المدارس آرٹ میلے کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں کلیان شہر و اطراف کے اردو ،مراٹھی ، انگریزی میڈیم اسکولوں کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ طلبہ میں فنون لطیفہ کے دلچسپی کو فروغ دینے کی غرض سے پچھلے گیارہ برسوں سے آرٹ میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ طلبہ کا جوش خروش دیکھنے لائق تھا ۔ آرٹ میلے میں ڈراینگ ، رنگ بھرنا ، مٹی کے برتن ، کھلونے بنانا شامل تھا۔ بعدازاں طلباء و دیگر مدارس سے تشریف لائے اساتذہ اکرام کو مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ۔ آرٹ میلے کے کامیاب انعقاد پر ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر محترم جناب شغف فقیہ صاحب ، جنرل سیکریٹری محترم ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن محترم جناب شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکرٹری محترم جناب سعادت تانکی صاحب و محترم جناب سیف جونے صاحب، پرنسپل عبداللہ خان صاحب،اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ، جونیئر کالج سپروائزر جناب سید فہیم الدین صاحب ، بوائز سیکشن سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلز سیکشن سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، ہیڈ کلرک محترم جناب عابد تانکی صاحب ، کلچرل سیکریٹری جناب تنویر پٹیل سر نے مسرت کا اظہار کیا ۔ آرٹ میلے کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں سید نبیل قادری ( آرٹ اینڈ کرافٹ ٹیچر) اینڈ ٹیم دیگر جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کا خصوصی تعاون حاصل رہا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے