कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کی سپروائزر،( شعبہ جونیئر کالج) محترمہ نیلوفر رضوی صاحبہ کی وظیفہ یابی پر تقریب کا انعقاد

کلیان :یکم ؍اکتوبر ( سید شوکت علی )ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان کی جانب سے شعبہ جونیئر کالج کی سپروائزر اپنی 28 سالا خدمات حسن بخوبی انجام دینے کے بعد اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہوئی ہیں ۔ محترمہ نیلوفر رضوی صاحبہ کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی و نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کی جانب سے بتاریخ 30ستمبر 2024 الوداعی تقریب ( Fairwell Ceremony) کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی افتتاح فیروز ڈون سر نے تلاوت قرآن کریم سے کی۔ اس موقع پر جونیئر کالج مضمون اردو کی لیکچرار فوزیہ صدیقی صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیلوفر رضوی صاحبہ کے متعلق اپنے تصورات پیش کرتے ہوئے کہاکہ امداد باہمی محترمہ نیلوفر رضوی صاحبہ کا خصوصی وصف رہا ہے ۔ آپ نے ہمیشہ اپنے ساتھی اساتذہ اکرام و طلباء کی ہر لحاظ سے مدد کی۔ آفریں مجاور ٹیچر نے موصوفہ کے متعلق توصیفی اشعار سے اپنی تقریر کی ابتداء کی اور کہا کہ مجھے نیلوفر رضوی صاحبہ کی رہنمائی میں تدریسی خدمات انجام دینے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ موصوفہ نہایت ہی اصول پرست اور اپنے کام میں ماہر ہیں ۔ اس کے بعد نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کی اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ نے موصوفہ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ نیلوفر رضوی صاحبہ نے اپنے 28 سالا طویل تدریسی سفر کو اپنی تقریر کا موضوع بناتے ہوئے سابقہ مجلسِ انتظامیہ کی خدمات کو یاد کیا اور رواں مجلس انتظامیہ، پرنسپل ، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف دوران ملازمت تعاون پیش کر نے پر شکریہ ادا کیا ۔بعدازاں ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے نائب صدر محترم شغف فقیہ صاحب اور پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے نیلوفر رضوی صاحبہ کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرقان مرمکر نے نیلوفر رضوی صاحبہ کی طویل خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ نے 28 سال تک تدریسی خدمات انجام دی انکی خدمات کا اختصار یہ ہے کہ انھوں نے نہایت ہی ایمانداری محنت لگن اور سنجیدگی سے ملازمت کی ۔ صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں موصوفہ کی گوناگوں علمی و تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ سے ہر کام کو سلیقہ مندی اور حسن اسلوبی سے انجام دیا ‌نا صرف تدریسی بلکہ ثقافتی اور دیگر ہم نصابی بی سرگرمیوں کو بروئے کار لانے میں پیش پیش رہی ہیں ۔ آپ کلیان شہر اور مضافات میں انگریزی مضمون میں مہارت رکھنے والی معتبر شخصیت کے نام سے جانی جاتی ہیں ۔ بعدازاں تقاریر سلسلہ کے مجلس انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب محسین مرسنگے صاحب ، نائب صدر شغف فقیہ صاحب جنرل سیکریٹری محترم جناب ڈاکٹر فرقان مرمکر صاحب ، خازن شعیب برڈی صاحب ، جوائنٹ سیکریٹری سیف جونے صاحب و محترم جناب سعادت تانکی صاحب پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت رضوی صاحبہ ، شعبہ جونیئر کالج کے سنیر لیکچرار جناب سید فہیم الدین سر ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ و جمیع ٹیچنگ اسٹاف اور عابد تانکی صاحب و دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے نظرانہ گل و تحائف پیش کیے گیے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض لیکچرار آمینہ شیخ صاحبہ نے انجام دیے اور انھی کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے