कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ڈینٹل چیکپ کیمپ ( برائے اساتذہ کرام) کا انعقاد

کلیان:15 جنوری ( سید شوکت علی) : ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے زیر انصرام ادارہ نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب کی ہدایت پر اساتذہ کرام کی حفظان صحت کے پیش نظر میڈکل کمیٹی نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کی جانب سے ڈینٹل چیکپ کیمپ ( برائے اساتذہ) کا انعقادعمل میں آیا۔ ڈینٹل چیکپ کیمپ میں ڈاکٹر ذکیہ اشفاق شیخ صاحبہ ( بی،ڈی،ایس)، جناب حاجی خان صاحب فارماسسٹ نے اپنی خدمات پیش کیں ۔ مزکورہ ڈینٹل چیک کیمپ میں ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی کے صدر محترم جناب مُحْسِن مرسنگے صاحب نے شرکت کرتے ہوئے منتظمین کی کوشش کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ڈینٹل چیکپ کیمپ میں جونیئر کالج سیکشن ، بوائز سیکشن ، گرلز سیکشن کے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے کیمپ سے استفادہ حاصل کیا ۔ ڈینٹل چیکپ کیمپ کو کامیاب بنانے میں جونئیر کالج سپروائزر سید فہیم الدین سر ، میڈیکل کمیٹی ہیڈ لیکچرار نورالدین شیح سر اینڈ ٹیم ، نان ٹیچنگ اسٹاف کا خصوصی تعاون شامل رہا ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے