किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیتن یاہو کا فیصلہ تباہ کن ہے ، حماس کو فائدہ پہنچائے گا : اسرائیلی اپوزیشن

تل ابیب:8؍اگست:اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے حالیہ فیصلے کے مطابق مرحلہ وار پوری غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا … جب کہ اس فیصلے نے اپوزیشن کو سخت برہم کر دیا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لیپڈ نے غزہ پر قبضے کے فیصلے کو ایک تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ وار بحرانوں کو جنم دے گا۔انھوں نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ قومی سلامتی اور خزانہ کے وزرا کے دبا میں آ گئے ہیں۔ انھوں نے اس فیصلے کو عسکری اور سیکیورٹی قیادت کی سفارشات کے منافی قرار دیا۔ لیپڈ نے خبردار کیا کہ یہ اقدام جنگ کو طول دے گا، مزید یرغمالیوں اور فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنے گا … اور حماس کا مقصد یہی ہے کہ اسرائیل کو میدان میں الجھا کر رکھا جائے، بغیر کسی واضح ہدف یا بعد از جنگ حکمتِ عملی کے۔وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وزارتی جنگی کابینہ نے غزہ پر قابو پانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غزہ شہر پر قبضے کے لیے تیار رہے۔اس منصوبے میں مرحلہ وار پوری غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ شامل ہے اور غزہ شہر کے مکینوں کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا نے پیش گوئی کی ہے کہ مکمل کنٹرول کے لیے چھ فوجی ڈویژن تعینات کی جائیں گی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ "axios” نے ایک اسرائیلی اہل کار کے حوالے سے کہا کہ وہاں حماس کے مسلح عناصر پر محاصرہ بھی نافذ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ جمعے کی صبح کیا گیا اور یہ غزہ پر جاری 22 ماہ سے حملے میں ایک نئے مرحلے کی نشان دہی کرتا ہے، جو 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیلی بستیوں پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا۔غزہ میں فوجی کارروائیوں میں توسیع سے نہ صرف بے شمار فلسطینیوں اور وہاں موجود تقریبا 20 اسرائیلی قیدیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گا، بلکہ یہ اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار بھی کر دے گا۔ فی الحال اسرائیل پہلے ہی اس تباہ حال علاقے کے تقریبا تین چوتھائی حصے پر قابض ہے۔غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے لواحقین کو خدشہ ہے کہ یہ بڑھتا ہوا تصادم ان کے پیاروں کی جان لے سکتا ہے۔ ان میں سے بعض نے یروشلم میں سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے باہر احتجاج بھی کیا۔ اس منصوبے کی مخالفت اسرائیلی سیکیورٹی کے سابقہ اعلی حکام نے بھی کی ہے، جنھوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ فوجی دلدل میں پھنسنے کا باعث بنے گا، جبکہ اس کا اضافی فوجی فائدہ بہت کم ہو گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے