कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیتن یاہو نے اسرائیل پہنچنے پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا

تل ابیب۔دہلی:26؍فروری:بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اسرائیل کے دو روزہ دورے کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔بھارتی وزیر اعظم اور ہندو قوم پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی مسکراتے ہوئے طیارے سے باہر نکلے اور جیسے ہی سیڑھیاں اتر کر نیچے آئے، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے انہیں گلے لگا لیا، جو اپنی اہلیہ سارہ کے ہمراہ وہاں موجود تھے۔یہ پرتپاک استقبال اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات کس قدر قریبی نوعیت کے ہو چکے ہیں۔اسرائیل کے ساتھ مودی کی قربت بھارت کی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں تبدیلی کی علامت ہے۔ بھارت تاریخی طور پر فلسطینیوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور اس نے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات 1992 تک قائم نہیں کیے تھے۔وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں دونوں رہنماں کے قریبی ذاتی تعلق اور گہری اور دیرینہ دوستی کو سراہا گیا۔ یہ دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے، جب اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے اس کے کئی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ اسی لیے اس دورے سے اسرائیل کو بین الاقوامی حمایت میں تقویت ملنے کا امکان ہے۔مودی کی اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ سے بھی ملاقات طے ہے۔ وہ اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) سے بھی خطاب کریں گے اور یاد واشیم نامی ہولوکاسٹ میموریل کا دورہ بھی کریں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق دونوں رہنما معاشی، سکیورٹی اور سیاسی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔بھارت نہ صرف اسرائیل کا ایک طاقتور اتحادی ہے بلکہ ایشیا میں اس کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔ بھارتی وزارت صنعت و تجارت کے مطابق مالی سال 2025 میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان تجارت کا حجم 3.62 بلین ڈالر رہا تھا۔نریندر مودی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے، جبکہ نیتن یاہو نے اس سے اگلے سال بھارت کا دورہ کر کے اس کا سفارتی جواب دیا تھا۔مودی کی آمد سے قبل نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ہم جدت، سکیورٹی اور مشترکہ اسٹریٹیجک وژن میں شراکت دار ہیں۔ ہم مل کر ایسے ممالک کا محور تشکیل دے رہے ہیں، جو استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے