कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نگر پریشد مڈل و گرلس پرائمری اسکول ناندورہ میں سالانہ ثقافتی تقریب کا شاندار انعقاد

بلڈھانہ:26؍جنوری (نامہ نگار) ہر سال کی طرح اس سال بھی نگر پریشد مڈل و گرلس پرائمری اسکول ناندورہ میں سالانہ ثقافتی پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کی شروعات طالب علم محمد روضان نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ افتتاحی کلمات عتیق احمد سر نے پیش کیے۔ اس کے بعد یکے بعد دیگرے حب الوطنی ایکشن سانگ و تقاریر کا سلسلہ چلتا رہا ۔تمام تقریبات بہت ہی عمدہ طریقے سے پیش کی گئیں۔ مڈل اسکول کی صدر معلمہ محترمہ شاہدہ باجی صاحبہ اور گرلس اسکول کے ہیڈ ماسٹر محترم محمد انوار الحق فاروقی صاحب کی رہنمائی و دونوں اسٹاف کے مدرسین و معلمات، کلاس ٹیچرس و بچوں کی انتھک محنت نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔ثقافتی پروگرام کمیٹی کے تمام اراکین، نکہت شاہین باجی صاحبہ، صالحہ باجی صاحبہ اور زبیر سر وغیرہ ان کی سٹیک منصوبہ بندی و اسٹاف کے تعاون نے اس پروگرام کی کامیابی میں بڑا اہم رول ادا کیا ۔ محمد تسلیم شہاب الدین سر نے پورے پروگرام پر عمدگی کے ساتھ قابو رکھا۔ پروگرام کی نظامت سید اسماعیل سر نے اپنے شاعرانہ و ادبی انداز میں کی ۔اختتامی کلمات و اظہار تشکر شیخ آصف سر نے ادا کیے۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے سرپرست حضرات نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور دونوں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر و اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے