कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نکہت انجم ناظم الدین کو ’’عبدالحق بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ تفویض

پربھنی:17؍فروری ( بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ۱۵ فروری ۲۰۲۶ کو لوک سیوا بہودیشیے چیریٹیبل ٹرسٹ دھولیہ کے زیرِ اہتمام چوتھی سالانہ "عبدالحق لوک سیوا ایوارڈ” کی باوقار تقریب ہوٹل رتو راج دھولیہ میں منعقد ہوئی۔ اس پروقار اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ۳۴ نمایاں شخصیات کو ’’لوک سیوا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب دھولیہ کی معروف سماجی و ملی شخصیت مرحوم حاجی عبدالحق کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔اسی موقع پر نکہت انجم ناظم الدین کو سترہ سالہ تدریسی خدمات کے اعتراف میں ’’عبدالحق بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ تفویض کیا گیا۔ وہ ضلع پریشد اردو بوائز اسکول بودوڈ میں بطور گریجویٹ ٹیچر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ان کی تعلیمی وابستگی، طلبہ کی ہمہ جہت رہنمائی اور مسلسل محنت کو اس اعزاز کے ذریعے سراہا گیا.پروگرام میں تعلیم، طب، صحافت اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی شخصیات کو بھی اعزازات دیے گئے۔ تقریب کی صدارت مرحوم حاجی عبدالحق کے چھوٹے بھائی حاجی عبدالرحیم سیٹھ نے فرمائی، جبکہ افتتاح حاجی صابر سیٹھ (صدر، دھولیہ شہر کانگریس) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ معروف شخصیت عبدالکریم سالار بطور مقررِ خاص شریک ہوئے۔ اس موقع پر شری ایس کمار گرو جی، حاجی جمشیر، عمران خان اور نورالدین ملا جی سمیت معززینِ شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب خوشگوار اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں خدمتِ خلق اور سماجی ہم آہنگی کا جذبہ نمایاں رہا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے