कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نو منتخب ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے حلف لیتے ہی چھترپتی شیواجی کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کیا

ساجد خان پٹھان کی والدہ سلمیٰ منان خان نے انہیں ایم ایل اے کا بیج لگاکردعاؤں سےنوازا

اکولہ:11/دسمبر (ڈاکٹر ذاکر نعمانی)اکولہ (مغربی)اسمبلی حلقے کے نو منتخب ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر ریاست کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد انھوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ودھان بھون میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے اس اقدام کو برسراقتدار اور حزب اختلاف کے عوامی نمائندوں نے خوب سراہا۔جمعرات کی شام کو ممبئی کے آزاد میدان میں حکومت کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ جمعہ کے روز برسراقتدار پارٹیوں کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا جبکہ حزب اختلاف پارٹیوں کے نومنتخب اراکین نے تقریب کا بائیکاٹ کیا۔ تاہم ہفتہ کو تمام حزب اختلاف پارٹیوں کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف لیا۔ اکولہ(مغرب)کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے بھی اسی دن حلف لیا۔حلف کے اختتام میں انہوں نے ایوان میں جئے ہند، جئے مہاراشٹر’جئے بھیما، جئے ججاؤ‘ کے نعرے بلند کیے۔ بعد ازاں، ودھان بھون کے احاطے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے سامنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ساجد خان پٹھان کی والدہ سلمیٰ منان خان نے انہیں ایم ایل اے کا بیج لگاکردعاؤں سےنوازا۔ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان پٹھان نے اپنے حلقے کے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے اس قدم نے ذات پات کی سیاست کرنے والوں کو ایک بڑا جواب دیا۔
چند اہم نکات:
’جئے بھیما، جئے ججاؤ‘ کا نعرہ:
حلف لیتے وقت ساجد خان نے ایوان میں ’جئے بھیما، جئے ججاؤ‘ کا نعرہ لگا کر سب کی توجہ حاصل کی۔
عام خاندان سے ایم ایل اے:
ساجد خان کسی سیاسی خاندان سے تعلق نہیں رکھتے۔ وہ ایک عام گھرانے سے ہیں اور ان کی جدوجہد نے یہ ثابت کیا کہ محنت اور عزم سے کوئی بھی اعلیٰ مقام حاصل کرسکتا ہے۔
ساجد خان کا سیاسی سفر :
ان کا سیاسی سفر جدوجہد سے بھرپور رہا۔ 2007 میں وہ پہلی بار اکولہ مہا نگر پا لیکا کے کارپوریٹر منتخب ہوئے، 2012 میں دوبارہ منتخب ہو کر اکولہ مہا نگر پا لیکا کے چیئرمین بنےبعد ازاں، 2017 میں وہ ایک بار پھر کارپوریٹر بنے اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے بی جے پی کی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کی۔ 2019 میں اسمبلی انتخابات میں شکست کے باوجود عوامی خدمات جاری رکھی۔ سماج کے ہر طبقے سے جڑے رہے اور انہی کاوشوں کی بدولت 2024 کے انتخابات میں فتح حاصل کرتے ہوئے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے