कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے بانی نذیر منشی کاانتقال

سولاپور:17؍فروری(اِقبال باغبان ) : شہر کی ایک ممتاز سماجی اور تعلیمی شخصیت محمد احسن نذیر منشی (عرف نذیر منشی) کا بروز پیر 16 فروری کو انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے سولاپور کے سماجی اور تعلیمی شعبے میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے زندگی بھر معاشرے کی خدمت کی۔ انہوں نے تعلیم کے ذریعے غریب اور نادار طلباء کی ترقی کے لیے خاموشی اور بے لوث کام کیا۔ گزشتہ چالیس سالوں سے انہوں نے ’’نور میرج بیورو‘‘ کے ذریعے معاشرے میں شادیوں کے انتظامات کا اہم کام بھی انجام دیا۔انہوں نے 900 سے زائد بیواؤں اور ضرورت مند خواتین کو ان کی واجب الادا پنشن بھی دیلائے ۔ بے نظیر تحریک مطالعہ کے تحت 120 پرائمری مدارس میں لائبریری کا قیام عمل میں لایا تاکہ بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا ہو اور موبائل سے دور ہو جائیں ۔ انہیں مہاراشٹر کی مختلف تنظیموں نے ان کی سماجی اور تعلیمی خدمات کے لیے بہت سے اعزازات سے نوازا تھا۔وفات کے وقت ان کی عمر 75 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ان کے انتقال سے معاشرہ ایک بے لوث خدمت گار سے محروم ہوگیا ہے جو ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے