कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نوری بابا عرس کے موقع پر منعقدہ تقریری مقابلے کو شاندار عوامی پذیرائی

مسلم سیوا سنگھ کے زیر اہتمام کامیاب انعقاد

کلمنوری:18؍ستمبر (نامہ نگار)یہاں نوری بابا عرس کے سلسلے میں مسلم سیوا سنگھ کی جانب سے 13 ستمبر کو غلام نبی آزاد اردو اسکول میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کو ضلع بھر سے بھرپور اور غیر معمولی ردعمل حاصل ہوا، جس میں کل 80 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ دو گروپوں میں تقسیم تھا۔ ’الف‘ گروپ: جماعت 7 سے 9 تک کے طلبہ کے لیے موضوع تھا: ’’علم اور عمل ہی حقیقی ہتھیار ہیں‘‘۔’ب‘ گروپ: جماعت 10 سے 12 تک کے طلبہ کے لیے موضوع تھا: ’’اگر آزادی بول سکتی تو کیا کہتی؟‘‘
مسلم سیوا سنگھ کی جانب سے دونوں گروپوں کے لیے علیحدہ انعامات مقرر کیے گئے تھے: پہلا انعام: 5000 روپے، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ ،دوسرا انعام: 3000 روپے، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ،تیسرا انعام: 2000 روپے، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ ۔
تقریب کا افتتاح رکنِ اسمبلی سنتوش بانگر نے کیا۔ دیگر معزز مہمانوں میں جکی قریشی، رام قدم، چندرکانت دیشمکھ، نہال قریشی، ایوب پٹھان، ابھے پاٹل ساونت، ایڈوکیٹ ایلیاس نائک، شیخ خیوم، انجینئر غلام قریشی، شیو راج پاٹل، ببلو پتکی، مَیور شندے، ایڈوکیٹ وشناتھ چودھری، ایاز پٹھان، محمد پرویز، غفار قریشی، فاروق پٹھان، اکشے ڈھاگے، اختر پٹھان وغیرہ شامل تھے۔مقابلے کی ججیس کی زممیداری ہاشمی فسی الدین، ڈاکٹر نجم فاروقی، اکبر انصاری اور غلام جاوید نے انجام دی۔پروگرام کی کامیابی کے لیے شیخ عامر (ضلع صدر)، مجیب پٹھان (ضلع سکریٹری)، احسان صدیقی (نائب صدر)، ایڈوکیٹ ارشد نائک (ضلع مشیر)، محمد رفیق، انور نائک، مقبول احمد، محمد رفیق (تحصیل صدر)، وسیم پٹھان (شہر صدر)، شارق رضا (یوتھ تحصیل صدر)، علیم قریشی، جاوید احمد، شیخ سمیر اور دیگر اراکین نے نمایاں خدمات انجام دیں۔تشکر کے کلمات ضلع سکریٹری مجیب پٹھان نے ادا کیے۔اسی موقع پر مسلم سیوا سنگھ نے غلام نبی اسکول کے سامنے مرکزی شاہراہ پر لوہے کا پُل تعمیر کرنے اور شہر میں ’’اردو گھر‘‘ قائم کرنے کا مطالبہ رکھا۔ جس پر رکن اسمبلی سنتوش بانگر نے جلد از جلد دونوں کام شروع کرانے کا پختہ یقین دلایا۔
نتائج (گروپ ’الف‘):پہلا انعام: قاضی نمیرہ ہدایت اللہ فاروقی (رضا ایک نوری اردو اسکول، کلمنوری)،دوسرا انعام: شیخ عریبا (انجمن موبین ضلع پریشد ہائی پرائمری اسکول، آکھاڈہ بالاپور)،تیسرا انعام: مساوی نمبرات پر دو طلبہ کو، سیدہ افرا اظہر (ضلع پریشد پرائمری اسکول کنیا اردو)، شیخ عالیہ فیروز (ضلع پریشد ہائی پرائمری اسکول آ۔ بالاپور)
نتائج (گروپ ’ب‘): پہلا انعام: علیزہ شفق (غلام نبی آزاد اردو اسکول، کلمنوری)، دوسرا انعام: عدینہ تقدیس ذاکرالدین (غلام نبی آزاد اردو اسکول، کلمنوری)، تیسرا انعام: جوبیا تہریم تنویر نائک (غلام نبی آزاد اردو اسکول، کلمنوری)تمام فاتح طلبہ کو نقد انعامات، شیلڈ اور اسناد پیش کیے گئے جبکہ شریک تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے