किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھے روزہ دار شیخ فیضان کا عظیم حوصلہ

ناندیڑ :یکم؍اپریل(راست)غوث پورہ لاتور کے ساکن شیخ فیضان محمد نعمان نے محض 9سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ اس معصوم بچے کی اس دینی لگن نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے خاندان کو خوشی کا احساس دلایا۔یہ ننھا روزہ دار سحری کے وقت بڑے جوش و خروش کے ساتھ بیدار ہوا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کھانے کی سعادت حاصل کی۔ دن بھر صبر و استقامت کے ساتھ روزہ رکھ کر شام کے وقت جب انہوں نے افطار کیا تو ان کی خوشی اور مسکراہٹ دیکھنے لائق تھی۔ گھر کے تمام افراد نے اس معصوم کی اس حوصلہ مندی کو سراہا اور پہلے روزے کی خوشی میں گلپوشی کی اور اپنی دعا ؤں سے نوازا۔بچپن میں ہی عبادات سے جُڑنے اور اسلامی شعائر کو اپنانے کی یہ خوبصورت مثال اس بات کا ثبوت ہے کہ دین کی محبت دلوں میں رچ بس جائے تو عمر کی کوئی قید نہیں رہتی۔ یہ معصوم روزہ دار جو آج پہلا روزہ رکھ کر خوشی سے سرشار ہے ، کل دین کا روشن چراغ بن کر جگمگائے گا ، ان شاء اللہ ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے