कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھے روزہ داروں کا عظیم حوصلہ

ناندیڑ:2؍مارچ ( راست) قدیم عید گاہ ناندیڑ کے قادری فیملی کے تین ننھے پھول، انشراح ماہین ،انشراح کشف اور المیرا فاطمہ نے اس رمضان میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ ان معصوم بچوں کی اس دینی لگن نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے خاندان کو خوشی کا احساس دلایا۔یہ ننھے روزہ دار سحری کے وقت بڑے جوش و خروش کے ساتھ بیدار ہوئے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ سحری کھانے کی سعادت حاصل کی۔ دن بھر صبر و استقامت کے ساتھ روزہ رکھ کر شام کے وقت جب انہوں نے افطار کیا تو ان کی خوشی اور مسکراہٹ دیکھنے لائق تھی۔ گھر کے تمام افراد نے ان کی اس حوصلہ مندی کو سراہا اور ان کے پہلے روزے کی خوشی میں ایک یادگار محفل سجائی۔بچپن میں ہی عبادات سے جُڑنے اور اسلامی شعائر کو اپنانے کی یہ خوبصورت مثال اس بات کا ثبوت ہے کہ دین کی محبت دلوں میں رچ بس جائے تو عمر کی کوئی قید نہیں رہتی۔ یہ معصوم کلیاں جو آج پہلا روزہ رکھ کر خوشی سے سرشار ہیں، کل دین کے روشن چراغ بن کر جگمگائیں گی، ان شاء اللہ ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے