कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھے روزہ داروں محمد ابرار ، محمداجوداللہ اور ہاجرہ کا پہلا روزہ

ایمان افروزمنظر ، خاندان و رشتہ داروں میں خوشی کی لہر

ناندیڑ:7؍مارچ (راست) 6؍مارچ 2026ء، مطابق 16 رمضان المبارک بروز جمعہ کو محمد ابرار ابن مفتی عبدالغنی قاسمی پربھنی، محمداجوداللہ ابن حافظ محمد نعیم پربھنی اور ہاجرہ بنت حافظ عبدالقیوم پربھنی نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کے دل جیت لیے۔اِن تینوں نے نہایت شوق و جزبے کے ساتھ سحری کی اور کم عمری کے باوجود پورا دن صبر و استقامت اور نمازوں اور دیگر عبادتوں کے ساتھ اپنے روزہ کو مکمل کیا۔ ان کے اس نیک جز بہ کو دیکھ کر گھر والوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ایسے مواقع بچوں کی تربیت میں اہم کرداراداکرتے ہیں،اس مبارک موقع پر پُروقار افطار ی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔اس پُرمسرت موقع پر دادا دادی، والدین ، تایا تئ ، چاچا، چاچیاں وغیرہ نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ چھوٹے بچوں کا پہلا روزہ رکھنا اُن کی زند گی کا ایک یادگار اورخوشگوار بابرکت لمحہ ہوتاہے، اللہ تعالی اِن ننھے روزہ داروں کو دینِ اسلام پر ہمیشہ ثابت قدم رکھے ، تقویٰ ، استقامت ، صحت وعافیت کے ساتھ دنیا و آخرت میں کامیابیاں وسربلندیاں عطاکرے ، آمین ثم آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے