कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھی زینب نے رکھا پہلا روزہ

جالنہ 11 مارچ (نمائندہ) : مدینت العلوم چندن جھیرا، جالنہ کی جماعتِ اول کی ننھی طالبہ اور مدینہ مسجد چندن جھیرا کے امام و خطیب مولانا صادق صاحب کی دختر زینب صادق شیخ نے اِس رمضان المبارک میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر اپنے والدین اور اہلِ خانہ کو روحانی مسرت سے سرشار کر دیا۔ زینب نے دھوپ اور گرمی کے موسم میں بھوک پیاس کی شدت برداشت کرتے ہوئے اپنا روزہ مکمل کیا۔ اس خوشی میں زینب کے مکان پر ان کے لیے روزہ رکھائی کی تقریب منعقد کی گئی اور خصوصی افطار ترتیب دیا گیا۔ زینب کے پہلا روزہ رکھنے پر ان کے والدین، اساتذہ اور خاندان و محلے کے بزرگوں نے انھیں اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ زینب کے بھائی بہنوں اور سہیلیوں نے ان کی روزہ رکھائی پر انھیں مبارکباد پیش کی۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی زینب کو خوب خوب مبارک باد پیش کرتا ہے اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے