कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھی روزہ دار ابرش ایزا سعید چاؤش کا پہلا روزہ

ناندیڑ:4؍مارچ (نامہ نگار) رحمت نگر کے ساکن عبدالباری صاحب ( ریٹائرڈ سرکل آفیسر، ریونیو ڈپارٹمنٹ) کی نواسی ابرش ایزا بنت سعید چاؤش، عمر 6 سال، نے ماہِ رمضان المبارک میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کے دل خوشی سے بھر دیئے۔ کم سنی میں عبادت کا شوق اور روزہ رکھنے کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔گھر میں اس موقع پر خوشی اور مسرت کا ماحول دیکھا گیا۔ نانا ، نانی ، دادی ، والدین ، تمام ماموں، چچا، اور دیگر افرادِ خاندان نے ننھی روزہ دار ابرش ایزا کے حق میں صحت، کامیابی اور دین پر استقامت کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ ابرش ایزا کو نیک اور صالحہ بچی بنائے اور اپنی رحمتوں سے مالا مال فرمائے۔ دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے