कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ننھا روزہ دار: فطین عبداللہ کی قابلِ تحسین سعادت

ناندیڑ:7؍مارچ (راست) ماہِ مقدس رمضان اپنی رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ اس بابرکت مہینے میں جہاں بڑے شوق و جذبے کے ساتھ روزوں کا اہتمام کرتے ہیں، وہیں ننھے بچے بھی دینی ذوق و شوق کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبادات کی طرف رغبت دکھاتے ہیں۔ انہی خوش نصیب بچوں میں ایک نام ننھے فطین عبداللہ کا بھی شامل ہے۔فطین عبداللہ نے محض پانچ برس کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر ایک قابلِ ستائش مثال قائم کی ہے۔ اگرچہ اس کم سنی میں روزہ ان پر فرض نہیں، تاہم حکمِ خداوندی کی تعمیل اور عبادتِ الٰہی کے شوق میں انہوں نے پورے اہتمام اور خوش دلی کے ساتھ روزہ رکھا۔ یہ عمل ان کے پاکیزہ دینی جذبے اور بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ننھے روزہ دار نے نہ صرف روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی بلکہ نمازوں کی پابندی بھی بڑی مستعدی اور شوق کے ساتھ کرتے ہیں۔ ان کا یہ شوق و انہماک اس بات کی روشن دلیل ہے کہ ان کے دادا دادی اور نانا نانی کی دعاؤں اور ان کے دینی اقدار ، عبادات ،خلوص و محبت کا ثمرہ ہے ۔اِس موقعہ پر سبھی اہل خاندان دوست احباب رشتے داروں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ فطین عبداللہ کے اس دینی جذبے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، انہیں دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، اور ساری زندگی اپنے احکام کی بجا آوری اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔یقیناً ایسے ننھے روزہ دار پوری امت کے لیے باعثِ مسرت اور امید کی روشن کرن ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے