कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نعیم احمد صدیقی سر اور انکے برداران کو گہرا صدمہ

ملکاپور : 13/ فروری ( محمد احسان سر ) دنیا میں کچھ غم ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنکا مداوا نہیں ہوتا ایک ایسا ہی غم 11 فروری 2026 کو ہوا موصولہ اطلاع کے مطابق نعیم احمد صدیقی سر ( جونیئر کالج ٹیچر ) اردو گرلس ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور جن کا آبائی وطن اچل پور ، ضلع امراوتی ہے) ان کے والد محترم انجینیر حفیظ احمد صدیقی ،مقیم پرتواڑا،اچل پور 11 فروری 2026 ، بروز بدھ داغ مفارقت دے کر اس دنیائے فانی سے رخصت کر گئے اور اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے ’’ان للہ وانا الیہ رجعون‘‘ اور پورے خاندان کو اشک بار کرگئے. بلاشبہ مرحوم ایک باوقار شخصیت کے مالک نہایت ہنس مکھ ، خوش مزاج و ملنسار اور نرم دل طبعیت کے انسان تھے ۔ آپ خاص و عام حلقوں میں مشہور تھے اور اصولوں ، وسیع القلب اور خود اعتمادی کے شاہکار تھے ۔ لہٰذا مرحوم کی نمازِ جنازہ 12 فروری ، جمعرات صبح 10 بجے ادا کی گئی جس میں ملکاپور، اچل پور ، امراوتی و اطراف و دیگر مقامات کے طول وعرض سے کثیر تعداد میں رشتےدار ، احبابِ جماعت ، عزیز واقارب شریک ہوئے۔ بعد ازاں میت کو اچل پور کے درگاہ شاہ دولہا رحمان غازی قبرستان پر پر نم آنکھوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے