कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نعتیہ و غیر نعتیہ شعری نشست کا کا میاب انعقاد

پربھنی:2 نومبر( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) بتاريخ 01 – نومبر بروز جمعہ شب 09 بجے بمکان محب اردو محمّد عبدالباقی پربھنی میں بضمن گیارویں شریف ایک روح پرور ، پروقار نعتیہ و غیر نعتیہ شعری نشست کا کا میاب انعقاد کیا گیا جس کی مسند صدارت پر شاعر ذی وقار وحيد اسلم جلوہ افروزتھے اور بطور مہمانان خصوصی شفیق لا لہ سا بق پو لیس و سعید پاشا تشریف فرما تھے ۔ نظامت کے فرائض ارشاد ضياء نے بحسن و خوبی انجام دیے ۔ نشست کا آغاز معا و یہ عبدالکلام نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور حمد پاک محمد کیفی نے پیش کی ۔ جن شعراء نے سامعین کو اپنے والہانہ و مرصع کلام سےمحظوظ فر ما یا اُن میں صدر نشست و حید اسلم ، شفیع احمد شفیع ، سیفی اعظمی سيف ، سید كريم الله حسینی نیز ، محمد کیفی ، آصف حسین انصاری ، معا و یہ عبدا لکلام کے نام شامل ہیں ۔ رونق محفل کو دوبالا کرنے میں جن کا اہم کردار رہا اُن میں محمد رفیع ، سید مظفر حسین ، سيد فيصل ، سيد عامر ، شیخ مبشر ، نعمان قریشی شامل ہیں ۔ رات دیر گئے سیفی اعظمی سیف کے اظہار تشکر پر کامیاب نعتیہ و غیر نعتیہ شعری نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔اس طرح کی معلومات مجاہد محی الدین نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے