कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نشے سے بربادی، پرہیز سے خوشحالی

تحریر:مولانا فضیل اختر قاسمی بھیروی
متعلم دارالعلوم حیدرآباد تلنگانہ

نشہ خوری ایک ایسی بری عادت ہے جو انسان کی عقل کو کمزور کر دیتی ہے، صحت کو برباد کر دیتی ہے اور عزت کو خاک میں ملا دیتی ہے۔ نشہ کرنے والا آہستہ آہستہ اپنا سب کچھ کھو دیتا ہے— نہ گھر ٹھیک رہتا ہے، نہ روزگار، نہ عزت۔ جو لوگ پہلے اچھے بھلے تھے، نشے میں ڈوب کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی اور خاندان کو برباد کر لیتے ہیں۔
نشہ کرنے والا نہ صرف خود مشکل میں پڑتا ہے بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی دکھ دیتا ہے۔ گھر میں لڑائیاں بڑھ جاتی ہیں، جھگڑے ہوتے ہیں، اور بچوں کا مستقبل خراب ہو جاتا ہے۔ گاؤں میں بھی چوری، لڑائی، اور برائی پھیلتی ہے۔ یہ بیماری ایک آدمی سے پورے محلے میں پھیل سکتی ہے۔
نشہ خوری کو روکنے کے لیے سب سے پہلے گھر کے لوگ آگے بڑھیں۔ ماں باپ بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ بری صحبت میں نہ پڑیں۔ گاؤں کے بزرگ اور امام مسجد لوگوں کو سمجھائیں کہ نشہ صرف جسم کو نہیں بلکہ روح اور ایمان کو بھی کمزور کرتا ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ نشہ بیچنے والوں کو سخت سزا دے اور نشہ لانے والے راستوں کو بند کرے۔ گاؤں کے لوگ بھی مل کر ایسے کاروبار کرنے والوں کا بائیکاٹ کریں اور پولیس کو خبر دیں۔
یاد رکھیں! نشہ کرنے والا خود اپنی زندگی کا دشمن ہے، اور اگر ہم خاموش بیٹھے رہے تو یہ بیماری پورے گاؤں کو کھا جائے گی۔ اس لیے آج ہی عہد کریں کہ ہم اپنے گاؤں کو نشے سے پاک کریں گے، اپنے بچوں کو اس زہر سے بچائیں گے، اور ایک صاف ستھرا اور امن والا ماحول بنائیں گے۔
نشہ سے دور رہنا ہی خوشحال زندگی کی ضمانت ہے۔ ایمان، عزت، اور سکون سب اسی میں ہے کہ اس برائی کو اپنے گاؤں اور دل سے نکال دیں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے