किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نسل نو کی تربیت اور ابراھیمی انداز

تحریر: سیّد حبیب الدین ،ممبئی :موبائل نمبر:8108937779

عصر حاضر میں نئی نسل کی تربیت کے ضمن میں ہر سطح پر فکرمندی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ یہ خوش آئند پہلو ہیکہ ہم نئی نسل کی تربیت کے لیےفکرمند ہیں۔ لیکن روایتی طریقہ تعلیم و تربیت اور رٹنے رٹانے کے دینی و عصری دونوں مکاتب میں معلومات کی ترسیل کو ہی نظام تعلیم کا مرکز و محور بنا دیا گیا ہے۔ اس طرح ہم نئی نسل میں ایمان و اسلامی کردار پیدا کرنے سے قاصر رہیں گے۔ عالمی سطح پر پھیل رہے الحادِ جدید اور ملک میں شرک زدہ تہذیب کے سیلاب میں ہم نسلِ نو کے ایمان کےتحفّظ کے لیے فکر مند ہیں۔ لیکن جب تک ہم ایمان کی آبیاری اور اس کی نگہداشت کام نہیں کریں گے تب تک ہم نسلِ نو کی تربیت کا حق ادا نہیں کرسکتے ہیں نہ ہی الحاد و شرک سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ تعلیم و تربیت میں وعظ و تقاریر نصیحت و رہنمائی سب کی اہمیت اپنی جگہ۔ لیکن تجسس کی تڑپ کے ساتھ ذاتی مشاہدہ ٗ تفکر و تدبّر کے بعد حق کو پالینے سے جو شرح صدر حاصل ہوگا وہ لاریب ہوگا۔ اس غیر متزلزل ایمان سے جو شیرینی اور طمانیت حاصل ہوگی وہ ناقابل بیان ہے۔ حضرت ابراھیم علیہ سلام کی مکمل زندگی قربانیوں سے عبارت ہے۔ دین اسلام کے لیے آپ کی قربانیوں کے باعث اللہ تعالی نے قیامت تک کے لیے عیدالاضحی کو ابراھیم علیہ سلام سے منسوب کردیا۔آپ علیہ سلام کے جیسے روشن ایمان و ایقان کی بنیاد ربّ کائنات کو پہچاننے اور اللہ تعالی کی معرفت حاصل کرنے کی تجسس Curiosity اور لگن ہے۔اسی تجسس نے حضرت ابراھیم علیہ سلام کو مشاہدہ (Observation) کائنات و آفاق کی طرف رہنمائی کی۔ آپ نے اس کائنات میں پھیلی ہوئی اللہ تعالی کی بے شمارآیات Signs کا مشاہدہ کیا۔ آپ نے گہرے مشاہدہ ٗ غور و فکر اور تجسس سے گذرتے ہوئے الہ واحد اللہ تبارک و تعالی کی معرفت حاصل کی۔ اس طرح انھوں اپنی ذات کا عرفان اور اللہ کی معرفت حاصل کی۔ اللہ تعالی کی ذات اور اللہ تعالی کی صفات کے تعلق سے شرح صدر حاصل کیا۔ ذہنی و قلبی فکری پختگی حاصل کی۔ یہی وہ حصو لِ علم ہے جو انسان کو وہ رفعت اور بلندی عطا کرتاہے جو وقت کے نمرود کی جہالت کے بتوں کو پاش پاش کردیتا ہے۔ اور خدا کی رہنمائی میں دلیلِ روشن کے ساتھ زندگی کے مراحل طے کرتا ہے۔ آئیے ہم بھی سنّت ابراھیمی کو ادا کریں اور ابراھیم علیہ سلام کی طرح آفاق و انفس میں پھیلی ہوئی اللہ تعالی کی آیات کا مشاہدہ کریں۔ غور و فکر کریں۔ اور اللہ کی معرفت اس طرح حاصل کریں کہ ابراھیم سا ایمان پیدا ہو جائے ۔یہی و طریقہ تعلیم ہے جس میں طلبہ کو اگر آفاق و انفس میں تفکّرو تدبّر ابھارا اُبھارا جائے ۔ عرفانِ ذات اور اللہ کی معرفت کو حاصل کرنے کی جستجو پیدا کی جائے ۔ قرآن کی روشنی میں طلبہ کی رہنمائی کی جائے۔ تب ان شاء اللہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہوگی۔ طالب علم قرآن میں غوطہ زن بھی ہوگا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے