किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نزیہ فاطمہ بنت مصطفیٰ خان کی نیٹ میں شاندار کامیابی

ناندیڑ: 15؍جون ( نامہ نگار) مدینتہ العلوم جونئیر کالج کی ہونہار اور باصلاحیت طالبہ نزیہ فاطمہ بنت مصطفیٰ خان نے رواں سال منعقدہ قومی اہلیتی و داخلہ امتحان (NEET) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 554 نشانات حاصل کیے اور ناندیڑ شہر کے علمی حلقوں میں فخر و انبساط کی لہر دوڑا دی۔نزیہ فاطمہ کی اس نمایاں کامیابی کو نہ صرف ان کی ذاتی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ ان کے والدین، اساتذہ اور ادارے کی بہترین تربیت اور رہنمائی کا بھی مظہر ہے۔ ان کے اساتذہ، رفقاء، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے اس کامیابی پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نزیہ فاطمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو نظر آئے۔واضح ہو کہ نزیہ فاطمہ کا تعلق ایک علمی اور سماجی طور پر فعال خانوادے سے ہے۔ وہ جناب غلام غوث خان صاحب (سابق کونسلر، نگر پالیکا ناندیڑ) کی پوتی ہیں۔ ان کے والد جناب مصطفیٰ خان، مہا نگر پالیکا پرائمری اسکول میں صدر مدرس کے عہدے پر فائز ہیں اور تدریس کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔نزیہ فاطمہ کے چچا کی حیثیت سے ڈاکٹر مجاہد خان، اور انکم ٹیکس کنسلٹنٹ امجد خان شہر کی ممتاز شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ان کی پھوپھی محترمہ فہیم خاتون، مدرسۂ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ میں صدر معلمہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔یہ تمام خاندانی پس منظر نزیہ فاطمہ کی علمی و تربیتی نشو و نما کا آئینہ دار ہے اور ان کی کامیابی اسی مضبوط تعلیمی و اخلاقی بنیاد کا تسلسل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نزیہ فاطمہ کو دنیا و آخرت کی مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اور ان کے علم و عمل کو امت مسلمہ کے لیے نافع اور ذریعۂ خیر بنائے۔آمین یارب العالمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے