कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نذیر شیخ کی SET (سیٹ تاریخ) میں نمایاں کامیابی!

ناندیڑ: 13؍اگست( راست) کم عُمر مراٹھی ادیب نذیر شیخ کی SET (سیٹ تاریخ) میں شاندار کامیابی حاصل ہونے پر خوشی کا ماحول ہے۔ ان کے گھر و دوستوں میں ان نتائج کی خوشی کی لہر چل رہی ہے، اس موقع پر ریڈینٹ انسٹیٹوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم صمیم، الطاف حسین سر، اور روزنامہ عالمی تحریک کے چیف ایڈیٹر جناب الطاف ثانی صاحب نے دلی مبارک باد و نیک خوہشات پیش کی ہے۔ ساتھ ہی مراٹھی ساہتیہ سمملن کے صدر جگدیش کدم و بالاجی پوار، پروفیسر گوتم دھتڑے سر اور کامٹیکر سر نے مٹھائی اور گلپوشی کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ نذیر شیخ نے اپنی کامیابی پر اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے شدت سے محنت کی اور اس کامیابی کے لیے معنویت اور استقلال کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام وقت اور توجہ دی ہے، جس کا پھل اب اللہ تعالیٰ نے کامیابی کی شکل میں دیا ہے۔نذیر شیخ کی یہ کامیابی ان کے ادبی اور فکری صلاحیتوں کو مزید قوت بخشے گی، اس کامیابی نے انہیں ریاستی و قومی سطح پر متعارف کروایا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے