
پربھنی:18؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی ہونہار طالبہ ندا صدف غالب انصاری نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے ندا صدف غالب انصاری کو جملہ ℅ 89.20 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ ندا کو اردو میں 92، مراٹھی میں 94 ، انگریزی میں 89 ، ریاضی میں 76، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 82اور سوشل سائنس میں 86 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ ندا صدف غالب انصاری نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے کامیابی صرف آرزوو اور تمناؤں سے نہیں جہد مسلسل سے حاصل ہوتی ہے اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جاعت اول تا چہارم کی طالبہ رہ چکی ندا صدف غالب انصاری کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔