किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نتیش رانے کے خلاف NSA و MPDA کے تحت کارروائی کرنے ایس ڈی پی آئی ناندیڑ کا مطالبہ

ناندیڑ:4؍ستمبر ( نامہ نگار) مسلم سماج کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے والے نتیش رانے کے خلاف NSA ( نیشنل سیکوریٹی ایکٹ) و MPDA (Maharashtra Prevention of Dangerous Activities Act) کے تحت کڑی سے کڑی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ناندیڑ نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیا۔ جس میں کہا گیا کہ یکم؍ ستمبر کو احمد نگر میں منعقدہ ایک پروگرام میں نتیش رانے نے نفرت انگیز بیان دیا۔ نیز گستاخ رام گیری مہاراج جس نے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی اُس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم گیری راج پر قانونی کارروائی نہیں ہونے دیں اور پھر کہا کہ مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر چن چن کر ماریں گے۔ یاد رہے کہ یہی نتیش رانے ہے جس نے اس سے پہلے بھی کئی بار نفرت انگیز بیانات دیئے تھے اور اس پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ یہ شخص مستقبل میں ایسے بیانات نہ دے اور ملک و ریاست کا ماحول خراب نہ ہو، اس لیے اس پر NSA و MPDA کے تحت کڑی سے کڑی کارروائی کی جائے اور اُسے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ ایس ڈی پی آئی ناندیڑ نے ضلع کلکٹر کو دیئے گئے میمورنڈم کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے