किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی والہانہ محبت میں محب رسول ؐ امتیاز جلیل کی قیادت میں ممبئی ریلی میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کی جرات و محبت کو سلام

مورخہ 25 ستمبر 2024 بروز بدھ
ازقلم محمد سرور شریف ابن یوسف شریف پربھنی
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز
9960451708

23 ستمبر بروز پیر محب رسول ؐامتیاز جلیل کی آواز پر مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے فور ویلر ، ٹو ویلر سواریوں کے ذریعے عشاق رسولﷺ کے قافلوں میں شامل تمام نوجوانوں بزرگوں کی محبت ہمت اور جرات کو ہم صمیم قلب اور دیدہ نم سلام پیش کرتے ہیں ۔ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے نکل کر ممبئی کی سڑکوں پر عشاق رسول ﷺکے قافلوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ناموس رسالت ﷺپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور گستاخ رسول کی گستاخی کو ہم برداشت نہیں کر سکتے ، ناموس رسالت ﷺکی حفاظت میں اور گستاخ رسول ملعون خود ساختہ مہاراج ارام گیری کی گرفتاری کے زوردارمطالبے کے ساتھ ساتھ ’’تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ‘‘ کے نعروں نے بھی امت میں یہ پیغام عام کیا کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت میں ہم متحد ہیں اور متحد رہیں گے ان شاءاللہ ۔ اسی طرح اس عظیم الشان ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے اور معلون گستاخ رسول کی گرفتاری کے لیے نکالی گئی ریلی نے تمام ہندوستان کے مسلمانوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید و مبین
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا بات بنیں
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنی پارٹی مفادات سے ہٹ کر حکومت وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جو جراءت اور پہل محب رسول ؐ امتیاز جلیل نے کی ہے اس سے دیگر پارٹی کے رہنماؤں کو بھی سبق لینا چاہیے اور ناموس رسالت کی حفاظت اور دیگر ملی و مذہبی مسائل پر اسی طرح بے باک نمائندگی کرنی چاہیے ، ریاست مہاراشٹر میں ضلع اورنگ آباد کے سابقہ ایم ایل اے اور ایم پی محب رسولؐ امتیاز جلیل کی ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے کی گئی یہ جرات اور اس ضمن میں نکا لی گئی یہ انقلابی ریلی اور اس میں نوجوانوں کی شرکت کو ان شاءاللہ صدیوں یاد کیا جائے گا۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ناموس رسالت کی حفاظت اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں نکالی گئی اس ریلی کے تمام قائدین اور اس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور بچوں کی جراءت و محبت کو قبول فرمائے ، انہیں دین کا داعی بنائیں ،جان مال میں برکت دے ،مزید عزم اور حوصلہ عطا فرمائے ،بروز محشر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں پیاس برداشت کرنے کی وجہ سے بروز محشر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے جام کوثر پینا نصیب فرمائے ، آمین ثم آمین۔ بطور خاص محب رسول امتیاز جلیل کے لیے:
کی محمدﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے