कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

`نبی اکرم ﷺ صرف ایک قوم کے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں:ڈاکٹر عبدالکریم سالار

اقرا پبلک اسکول میں طلباء نے معلم انسانیت ﷺ پر 11،6،370 مرتبہ درود شریف کا ورد کیا
عفان شیخ، نوشین خان اور عرشیہ پٹیل نے جیتے ٹروفیز اور نقد اِنعامات

اقرا نگر( جلگاؤں)18؍ستمبر (راست)15سو سالہ جشن ولادت باسعدت کے موقع پر درود شریف کے ورد کے لئے اقرا اقامتی اسکول و جونئر کالج میں پنجم تا دہم کے طلبا وطالبات کے لئے 25 اگست تا 4 ستمبر "درود شریف” کے ورد کے لئے اعلان کیا گیا تھا ان دس دنوں میں سب سے زیادہ درود شریف پڑھنے والے پہلے تین طالب علموں کو بہترین ٹرافی اور نقد 1000, روپئے انعام دیا جانا تھا اس مقابلہ میں” عفان شیخ ابو ریحان نےمکمل 147084 درود شریف کا ورد کرکےادارہ کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کے ہاتھوں سے اپنا انعام حاصل کیا وہی دوسرا مقام نوشین خان اور تیسرا مقام عرشیہ پٹیل نے حاصل کیا تینوں فاتح کو فی 1000₹ نقد اور ’’میرے پیارے سب کے پیارے محمد ﷺ‘‘ ٹرافی سے نوازا گیا ۔اسکولی سطح پر مجموعی طور پر تمام بچوں نے 11،6،370 مرتبہ درود شریف کا ورد کیا ۔ بچوں کے ساتھ ساتھ سرپرست حضرات و خواتین نے بھی گھر پر درود شریف کے ورد کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے