कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نبیلہ نے رکھا اپنا پہلا روزہ

بلڈھانہ: 25؍فروری (نمائندہ) ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ دوم کی ننھی طالبہ نبیلہ عمران شیخ نے بدھ ۷ رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ نںیلہ نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کھائی۔ کم سنی کے باوجود انہوں نے خوش دلی اور عزم کے ساتھ بھوک پیاس برداشت کرتے ہوئے روزہ مکمل کیا، جس پر گھر والوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ نبیلہ کے اس قابلِ تحسین اقدام پر ان کے والدین، خاندان کے بزرگوں اور اساتذہ نے انہیں دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن و کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ کم عمری میں عبادت کا شوق یقیناً بہترین دینی تربیت کی علامت ہے۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی نبیلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے لیے بارگاہِ رب العزت میں دعا گو ہے کہ نبیلہ کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ نیک راستے پر قائم رکھے، علم و عمل میں برکت عطا کرے اور ان کے اس معصوم جذبے کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے