कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ:18 ؍دسمبر کو آٹو رکشہ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ مہم

ناندیڑ:17؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) سٹی ٹریفک برانچ وزیر آباد، ناندیڑ کی جانب سے مورخہ 18؍دسمبر 2024 ء سے آٹو رکشہ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ مہم چلائے جانے کے سلسلے میں ایس پی آفس کے رابطہ آفیسردفتر کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ ناندیڑ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے ناندیڑ شہر کے آٹو رکشہ گاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے احکامات جاری کیے ہیں۔ناندیڑ شہر کے آٹو رکشہ ڈرائیوروں اور مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سٹی ٹریفک برانچ وزیر آباد ، ناندیڑ کی جانب سے مورخہ 18؍دسمبر 2024 ء کو ناندیڑ شہر میں ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران شہر کے پرمٹ یافتہ آٹو رکشہ ڈرائیور اور مالکان لازمی طور پر یونیفارم پہن کر ہی گاڑیاں چلائیں گے اور اپنی آٹو رکشہ گاڑیوں کے تمام دستاویزات بشمول انشورنس، گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ، آٹو کا پرمٹ اور آٹو چلانے کا لائسنس اپنے ساتھ رکھیں گے۔ایسے آٹو رکشہ ڈرائیور اور مالکان جنہوں نے یونیفارم نہ پہنی ہو یا جن کے آٹو رکشہ کے دستاویزات نامکمل ہوں، ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ایسے آٹو رکشہ جن کے پاس دیہی پرمٹ ہے اور وہ شہر میں ضروری خدمات کے علاوہ چلتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔مزید یہ کہ جن آٹو رکشہ گاڑیوں پر پہلے ای-چالان کیا گیا ہے اور جنہوں نے تاحال جرمانہ ادا نہیں کیا، ان سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔لہٰذا آٹو رکشہ ڈرائیور اور مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی آٹو رکشہ کے تمام دستاویزات اور لائسنس اپنے ساتھ رکھیں اور اگر کوئی بقایہ جرمانہ ہے تو اسے ادا کر کے کلیئر کروائیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے