कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: 61 لاکھ 20 ہزار روپئے کی مشتبہ مالیت کے سامان اور پانچ گاڑیاں ضبط

ناندیڑ:25؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے شیواجی نگر پولیس نے 61 لاکھ 20 ہزار روپئے کا راشن گیہوں، چاول اور پانچ گاڑیوں سمیت ضبط کیا۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے آپریشن فلش آؤٹ کے تحت ضروری اشیاء کے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے احکامات دیے تھے۔اسی کے تحت آج 25؍دسمبر کو سپرنٹنڈنٹ پولیس ناندیڑ کو موصولہ اطلاع کے مطابق شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں نئی منڈی ناندیڑ کے مقام پر پانچ گاڑیاں کھڑی تھیں جن میں مشتبہ راشن گیہوں اور چاول موجود ہونے کی اطلاع ملی۔ شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے افسران اور ملازمین فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مرہٹہ گرلز ہوسٹل کے قریب نئی منڈی ناندیڑ میں تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران درج ذیل گاڑیاں اور سامان برآمد ہوا۔ ایک مہندرا گاڑی نمبرCH 9297 MH 26 میں کل 650 بوری چاول موجود تھا، ہر بوری کا وزن تقریباً 50 کلو اور قیمت ایک ہزار روپئے فی بوری تھی، جس کی مجموعی مالیت چھ لاکھ 50 ہزار روپئے ہے، جبکہ گاڑی کی قیمت 20 لاکھ روپئے ہے، اس طرح کل مالیت 26 لاکھ 50 ہزار روپئے بنی۔ ایک آئشر گاڑی نمبرH 8073 MH 26 میں کل 120 بوری چاول موجود تھا، ہر بوری کا وزن تقریباً 50 کلو اور قیمت ایک ہزار روپئے فی بوری تھی، جس کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 20 ہزار روپئے ہے، جبکہ گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپئے ہے، اس طرح کل مالیت 11 لاکھ 20 ہزار روپئے ہوتی ہے ۔ ایک ٹاٹا ٹرک نمبر AD 1458 MH 26 میں کل 130 بوری چاول موجود تھا، ہر بوری کا وزن تقریباً 50 کلو اور قیمت ایک ہزار روپئے فی بوری تھی، جس کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار روپئے ہے، جبکہ گاڑی کی قیمت 15 لاکھ روپئے ہے، اس طرح کل مالیت 16 لاکھ 30 ہزار روپئے ۔ ایک اشوک لیلینڈ گاڑی نمبر AD 8096 MH 26 میں کل 60 بوری چاول موجود تھا، ہر بوری کا وزن تقریباً 50 کلو اور قیمت ایک ہزار روپئے فی بوری تھی، جس کی مجموعی مالیت 60 ہزار روپئے ہے، جبکہ گاڑی کی قیمت تین لاکھ روپئے ہے، اس طرح کل مالیت تین لاکھ 60 ہزار روپئے بنی۔ ایک اشوک لیلینڈ بڑا دوست گاڑی نمبر AS 1771 MH 47 میں کل 60 بوری چاول موجود تھا، ہر بوری کا وزن تقریباً 50 کلو اور قیمت ایک ہزار روپئے فی بوری تھی، جس کی مجموعی مالیت 60 ہزار روپئے ہے، جبکہ گاڑی کی قیمت تین لاکھ روپئے ہے، اس طرح کل مالیت تین لاکھ 60 ہزار روپئے ہوتی ہے ۔اس طرح جملہ 61 لاکھ 20 ہزار روپئے کی مشتبہ مالیت کے سامان اور پانچ گاڑیاں ضبط کر کے انہیں شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں لایا گیا۔ اس معاملے میں مزید کارروائی کے لیے سپلائی ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گروو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کرتیکا میڈم، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اتوارہ ڈویژن سشیل نائک کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ اس کارروائی میں شامل افسران میں جے اے تاندلے (پولیس انسپکٹر)، اسسٹنٹ انسپکٹر رامیشور تُرنر، سب انسپکٹر گاوڑے، اورہیڈکانسٹبل جھامبرے، کانسٹبل سنگل، وڈجے، عبدالغفار، پاٹل، گنیواڑ، سوامی، اور جانگیواڑ شامل تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے