कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے نئے ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے عہدہ سنبھالا

ناندیڑ:6 ؍فروری(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع کے نئے ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے آج جمعرات کی صبح عہدے پر فائز ہوگئے۔ انہوں نے سابق ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت سے عہدہ سنبھالا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر آفس میں سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران سبکدوش ہونے والے ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت، ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مینل کرنوال، میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیشڈوئی پھوڑے ،اسسٹنٹ ضلع کلکٹر میگھنا کاولی، ایڈیشنل ضلع کلکٹر پانڈورنگ بورگاونکر، ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈدکر، تمام سب ڈویژنل آفیسرز، تعلقہ دار اور دیگر عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے اس سے قبل سڈکو کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2015 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں اور اس سے پہلے امراوتی میں اسسٹنٹ ضلع کلکٹر ، پربھنی میں اسسٹنٹ ضلع کلکٹر، چندرپور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، وردھا ضلع کلکٹر اور سڈکو کے نائب صدر و منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔سبکدوش ہونے والے ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت کا تبادلہ چھترپتی سنبھاجی نگر میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے جوائنٹ کمشنر کے عہدے پر کیا گیا ہے۔ ابھیجیت راوت گزشتہ ڈھائی سال سے ناندیڑ میں ضلع کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے