किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے شری گرو گووند سنگھ جی میموریل سرکاری اسپتال میں شوگر کے مریض کو چوہے نے کاٹ لیا

ناندیڑ :29؍جولائی(شیخ عمران) ناندیڑ شہر کے شری گرو گووند سنگھ جی میموریل سرکاری اسپتال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سرجری وارڈ میں زیر علاج ایک مریض کو چوہے نے کاٹ لیا۔ یہ واقعہ اسپتال کی غفلت اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کو بے نقاب کرتا ہے، جس پر مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔
مریض کو آئی سی یو کے بعد سرجری وارڈ میں منتقل کیا گیا:
اطلاعات کے مطابق ایک شوگر کے مریض کو ہفتے کے روز ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور بعد میں پیر کی سرجری کے لیے وارڈ نمبر 28 میں منتقل کیا گیا۔ رات کے وقت جب وہ سو رہا تھا، تب ایک چوہے نے اس کے پیر کو کاٹ لیا، جس سے خون بہنے لگا۔
رشتہ داروں کا غصہ، اسپتال انتظامیہ پر سوالیہ نشان:
جیسے ہی یہ واقعہ مریض اور اس کے رشتہ داروں کو پتہ چلا، انہوں نے شور مچایا۔ موجودہ عملے نے چوہے کو بھگایا، لیکن تب تک پیر پر زخم بن چکے تھے۔ متاثرہ مریض رمیش ییناور نے بتایا کہ اسپتال میں صفائی کا شدید فقدان ہے اور انہوں نے واقعے کے فوراً بعد ڈاکٹروں کو اطلاع دی، جنہوں نے بعد میں علاج کیا۔
شہریوں میں خوف کا ماحول:
چوہے کے کاٹنے کے اس واقعے نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسے واقعات سرکاری اسپتالوں میں ہوں گے، تو عوام صحت کے نظام پر اعتماد کیسے کرے گی؟ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع انتظامیہ اس واقعے کی فوری جانچ کرے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
اسپتال انتظامیہ کا بیان:
ضلع کے چیف سرجن ڈاکٹر سنجے پیرکے نے وضاحت دی کہ ’’فزیشن ڈاکٹر نے مریض کا معائنہ کیا تھا لیکن چوہے کے کاٹنے کے نشانات نظر نہیں آئے۔ تاہم، ہم نے ہر وارڈ میں رَیٹ کل مشینیں لگا دی ہیں تاکہ چوہے اسپتال میں داخل نہ ہوں۔‘‘
عوامی نمائندے کی مداخلت:
اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی حلقہ جنوب آنند بوڈھارکر نے کہا: ’’ایسے واقعات اسپتال جیسے حساس مقام پر پیش آنا نہایت افسوسناک ہے۔ میں نے اسپتال کا دورہ کیا اور عملے کو فوری بہتری کے لیے ہدایات دی ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔‘‘

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے